Express News:
2025-07-25@01:35:58 GMT

سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

کراچی:

سونے کی قیمت میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 921ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 7ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2571روپے کے اضافے سے 2لاکھ 63ہزار 203روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 31روپے کے اضافے سے 3400روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کے اضافے سے 2914روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28ڈالر کی کمی ہونے سے نئی عالمی قیمت 2893ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے کی سطح پر میں فی

پڑھیں:

سیاح کو ہنزہ میں دیوار پر اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

مون سون کے موسم میں ہنزہ کی سیر کو گیا ایک سیاح سڑک کے کنارے دیوار پر اسپرے پینٹ سے اپنا نام لکھنے کے بعد مشکل میں پڑگیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہنزہ میں صاف سٹھری دیوار پر اسپرے پینٹ سے اپنا نام لکھتے ہوئے ایک سیاح کو کچھ لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد مقامی پولیس نے بروقت مداخلت کی۔

پولیس نے سیاح سے دیوار صاف کروائی اور اپنے رویے کے لیے عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے بھی کہا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سخت قوانین کے نفاذ اور سزاؤں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • سیاح کو ہنزہ میں دیوار پر اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
  • کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں!
  • کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان