عیدالفطر پر پاکستانیوں کو کتنی چھٹیاں ملیں گی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد : پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے .تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال رمضان المبارک 29 دن تک جاری رہے گا اور عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 30 مارچ کی شام کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اس وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی.
چونکہ ہفتہ اور اتوار پہلے ہی تعطیلات ہیں، اس لیے یہ ایک طویل ویک اینڈ فراہم کرے گ. جس سے لوگوں کو کل پانچ دن کی چھٹی ملے گی۔اگر رمضان 30 دن کا ہو جائے تو عید کی تعطیلات مزید ایک دن بڑھ سکتی ہیں، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ سرکاری ملازمین عید الفطر کے لیے چھ دن تک کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی نے کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس کا 58واں اجلاس7 نومبر 2025 بروز جمعہ کو لاہور میں ہوگا۔
ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کانگریس سیشن سے قبل ہوگا، جبکہ کانگریس کا اجلاس سہ پہر 3 بجے آواری ایکسپریس ہوٹل، مین بولیوارڈ گلبرگ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کریں گے۔
اجلاس میں 57ویں پی ایچ ایف کانگریس کے منٹس کی توثیق اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی کی 25 اگست 2024 تا 6 نومبر 2025 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں کلبز کی اسکروٹنی اور آئندہ چار سالہ مدت (2026-2030) کے لیے پی ایچ ایف انتخابات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی۔