اپوزیشن جماعتوں کے درمیان معاملات جلد حل ہوجائیں گے، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اپوزیشن جماعتوں کے درمیان معاملات جلد حل ہوجائیں گے، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے مابین معاملات جلد حل ہوجائیں گیاور ہمارے اور جے یو آئی کے درمیان کامن گرانڈ بن جائے گا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر عون عباس بپی اور اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تاہم وہ اپنی طاقت کا استعمال کریں، آئی جی کوایوان میں بلائیں ، ان کے وارنٹ جاری کریں ،ہمارے ساتھ صرف اظہاریکجہتی نہ کریں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مجھے ایف آئی اے کا کوئی نوٹس نہیں ملا، جب مجھے نوٹس موصول ہوا تو جواب بھی دے دیں گے، ہمیں نوٹس ملے گا تو اپنی پوزیشن واضح کر دیں گے،آج جوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ان سے پوچھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹرکون چلا رہا ہے ، پھر پوچھا کہ پارٹی کو فنڈنگ کہاں سے آرہی ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کی کوئی مجبوریاں ہوں گی جو وہی جانتے ہیں ، ہمارے اور جے یو آئی کیدرمیان کامن گراونڈ تو بن جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے حکم پرہرقربانی دیں گے۔
اپوزیشن اتحاد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی ہے کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس بنے،ہم نے ہراس جماعت کو آواز دی جواس حکومت کے خلاف ہے، اپوزیشن جماعتوں کے مابین جو بھی چیزیں ہیں وہ حل ہو سکتی ہیں، بہت سیمعاملات طے پا گئے تھے ،میں سمجھتا ہوں کہ باقی معاملات جلد حل ہوجائیں گے، صرف بانی پی ٹی آئی سے ان کی رائے اور ہدایات لینا ضروری ہے۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرا کرعدالتی احکامات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں طے ہوئی تھیں، ہماری ملاقاتیں پچھلے 6 ماہ سے نہیں ہو پا رہیں، ملاقات نہ کرا کے یہ حکومت والے توہین عدالت کر رہے ہیں، یہ عمران خان کی اپیلوں کو تاخیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں،عدالتوں کوان معاملات پر ایکشن لینا پڑے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاملات جلد حل ہوجائیں اپوزیشن جماعتوں کے بانی پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا
پڑھیں:
بھارت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی کی ناکامی کا اعتراف کر لیا
نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اپوزیشن جماعتوں نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت سکیورٹی فورسز کہاں تھیں؟
اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کہاں تھے؟ کانگریس پارٹی نے بھی پہلگام حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی اور سکیورٹی خامی قرار دیا، انہوں نے بھارتی فوج کی ناکامی اور خراب سکیورٹی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اور سکیورٹی خامی کا جامع تجزیہ ضروری ہے، عوامی مفاد میں سکیورٹی خامیوں پر سوالات اٹھانے چاہئیں، اسد الدین اویسی نے کہا سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دریا کا رخ موڑ کر بھارت اتنا پانی رکھے گا کہاں؟
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں مگر یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔