خواتین کا عالمی دن: وزیراعظم نے گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو سمال اینڈ میڈم انٹرپرائز سیکٹر (SME) میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کے تحت جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں خواتین معاشرے کی معمار، گھروں کا ستون اور مستقبل استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو باوقاو روزگار اور اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھا لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز سیکٹر (SME) میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم نے گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو کاروبار میں اضافے کے لیے ضروری سرمائے اور سہولیات کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے یوتھ لون اسکیم سے خواتین کو کم لاگت قرضوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دیہی و دور دراز علاقوں میں تعلیم یافتہ و ہنر مند خواتین کو اپنے کاروبار سے با اختیار بنانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے گھریلو صنعت سے منسلک خواتین کے کاروبار میں اضافے کے لیے انہیں ضروری تربیت کی فراہمی اور اس حوالے سے سہولت مراکز قائم کی ہدایت بھی کی۔
سہولت مراکز و تربیتی سینٹرز تک خواتین کی رسائی یقینی بنائی جائے، وزیراعظموزیراعظم نے کہاکہ گھریلو و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کے سہولت مراکز و تربیتی سینٹرز تک خواتین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے گھریلو و چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے منسلک خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل و سفارشات مرتب کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
کمیٹی خواتین کو اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کے لیے ضروری اقدمات پر سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش کرےگی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کو بااختیار اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ خواتین کو باوقار روزگار اور اپنے کاروبار کی فراہمی کے لیے حکومت تمام تر ضروری وسائل و تربیت فراہم کرے گی۔ خواتین کے کاروبار میں اضافے اور تربیت کے لیے سہولت مراکز تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ یوتھ لون اسیکم کے ذریعے خواتین کو اپنے کاروبار کے لیے کم لاگت قرضہ جات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں خواتین کا عالمی دن: غزہ میں حاملہ خواتین کو ’قبل از صدی‘ جیسے حالات کا سامنا
اجلاس میں وزیراعظم کو سمیڈا کے تحت مائیکرو، سمال اور میڈیم اینٹرپرائز کی ترقی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خواتین قرض پروگرام خواتین کا عالمی دن خوشخبری شہباز شریف ہدایت وزیراعظم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خواتین قرض پروگرام خواتین کا عالمی دن شہباز شریف ہدایت وی نیوز کاروبار سے منسلک خواتین وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے گھریلو اختیار بنانے کے نے گھریلو صنعت شہباز شریف نے اپنے کاروبار خواتین کو خواتین کے کی فراہمی نے کہاکہ عالمی دن کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلیے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکر
اسلام آباد:سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔
اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی بھرپور تحسین کی۔
انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا، جسے انہوں نے خطے میں استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مزید بتایا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور انہوں نے اس دوران سعودی عرب کی حمایت سے اپنی قیادت کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔