بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آئیسکو کی کارروائیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آئیسکو کی کارروائیاں جاری ہیں۔
آئیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئیسکو ریجن میں جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب جاری ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق ستمبر 2023ء سے جاری کارروائیوں میں اب تک 4 ہزار 8 سو سے زائد بجلی چوروں کو 41 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان نےبتایا ہے کہ 3 ہزار 6 سو سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس نے ڈھائی ہزار سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بجلی چوروں
پڑھیں:
رحیم یار خان؛ پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، دو مغوی بازیاب
رحیم یار خان:پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کریمینلز کے خلاف جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروا دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے اغوا ہونے والے دو مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے ہیں، علی اصغر گجر اور قربان ڈیتھا کو ڈاکوؤں نے ڈیڑھ ماہ قبل اسلحے کی نوک پر اغوا کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اس دوران اغوا کار مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہریوں کی بحفاظت بازیابی پر رحیم یار خان پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔