اداکارہ فضا علی نے عورت مارچ کے نام پر اپنی ثقافت اور روایات کی دھجیاں بکھیرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران میزبان  فضا علی نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ فیشن ایبل خواتین کی حمایت کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوجاتے ہیں۔

فضا علی نے کہا کہ دوسری جانب اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کرنے والی مجبور اور پردہ دار خواتین کے حق میں کوئی آواز نہیں اُٹھاتا۔

فضا علی نے عورت مارچ میں لگائے جانے والے نعروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھانا خود گرم کرو اور میرا جسم میری مرضی جیسے نعرے لگا کرتماشا لگایا جاتا ہے۔

میزبان فضا علی نے کہا کہ عورت مارچ والے اُن خواتین کی حمایت کرتے ہیں جو اپنی ذمہ داریوں سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ فضا علی نے دوسری شادی کے خواہش مند مردوں سے کہا کہ اللّٰہ نے مردوں کو ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت صرف کسی بے سہارا، بیوہ یا مطلقہ عورت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دی ہے لیکن مرد عموماً ہوس کی خاطر شادیاں کرتے ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فضا علی نے کہا کہ

پڑھیں:

ڈرامہ انڈسٹری خواتین کے لیے مکمل طور پر محفوظ نہیں، ریحام رفیق

ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ڈانسر ریحام رفیق کا کہنا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ اس شعبے میں درپیش ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے بخوبی آگاہ ہوں۔ ان کے مطابق یہ شعبہ ہر لحاظ سے خواتین کے لیے محفوظ نہیں۔

ریحام رفیق نے حالیہ انٹرویو میں میزبان ملیحہ رحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مسابقت کا ماحول تو ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات یہ مقابلہ منفی رویوں میں بدل جاتا ہے، جس سے کام کا ماحول متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ خود کسی سے مقابلہ کرنے یا موازنہ کرنے پر یقین نہیں رکھتیں، البتہ انہوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ بعض فنکارائیں حسد کا شکار ہو کر دوسرے فنکاروں کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا رویے پر بات کرتے ہوئے ریحام کا کہنا تھا کہ وہ انسٹاگرام پر ریلس شیئر کرنے کے لیے کسی منصوبہ بندی کی قائل نہیں، اور بعض اوقات تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود وہ ان باتوں کو نظرانداز کرتی ہیں۔

شادی سے متعلق گفتگو میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی نے ان کے کیریئر پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالا۔ ان کے شوہر اور سسرال نہایت معاون اور سمجھدار ہیں، جو نہ صرف اُنہیں مکمل آزادی دیتے ہیں بلکہ ان کی صحت اور سکون کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

ریحام نے اعتراف کیا کہ ڈرامہ انڈسٹری عمومی طور پر خواتین کے لیے محفوظ نہیں۔ ان کے مطابق یہ صرف شوبز کی بات نہیں، بلکہ زیادہ تر پیشہ ورانہ شعبہ جات میں خواتین کو مختلف قسم کے خطرات کا سامنا ہوتا ہے، اس لیے ہر لڑکی کو چاہیے کہ وہ ذہنی طور پر تیار ہو اور اپنی حفاظت کے طریقے جانتی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں اچھے اور برے دونوں طرح کے لوگ موجود ہوتے ہیں، اور انسان کو خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ کس راستے کو اختیار کرے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ذاتی طور پر ان کے ساتھ کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم انہوں نے مجموعی طور پر ڈرامہ انڈسٹری کو خواتین کے لیے غیر محفوظ قرار دیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • آکسفورڈ سمیت عالمی جامعات سے ڈگری یافتہ چینی شہری فوڈ ڈیلیوری کا کام کرنے پر مجبور
  • ’’ڈرامہ انڈسٹری خواتین کےلیے غیر محفوظ ہے‘‘، ریحام رفیق کا انکشاف
  • غلط بیانی پر وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والے کیوں نہیں، ملک احمد خان
  • غلط بیانی پر وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانیوالے کیوں نہیں؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • میں کسی کیخلاف نہیں ،اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے،اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی 
  • اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلیے 24 پاکستانی خواتین کرکٹرز شامل
  • خربوزہ
  • آٹھ قسم کے مینیجر، جو اچھے ٹیلنٹ کو بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں
  • ڈرامہ انڈسٹری خواتین کے لیے مکمل طور پر محفوظ نہیں، ریحام رفیق
  • منور فاروقی نے دوسری شادی کے راز سے پردہ اٹھادیا