پنجاب اسمبلی :پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کمیٹی کی منظور شدہ ترامیم کو مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اپوزیشن کی ترامیم کہہ کر مسترد کر دیا جس پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور کمیٹی میٹنگ کی فوٹیجز سامنے لانے کا مطالبہ پیش کر دیا۔ نوٹیریز کی سروس 6 سال محدود کرنے کی تجویز اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے پیش کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 اور دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا ہے۔ بل گورنر پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا۔ متعلقہ کمیٹی سے منظور شدہ ترامیم بھی حکومت نے مسترد کر دیں، متعلقہ کمیٹی نے نوٹیریز کی سروس 6 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی تھی۔ کمیٹی کی منظور شدہ ترامیم کو مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اپوزیشن کی ترامیم کہہ کر مسترد کر دیا جس پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور کمیٹی میٹنگ کی فوٹیجز سامنے لانے کا مطالبہ پیش کر دیا۔ نوٹیریز کی سروس 6 سال محدود کرنے کی تجویز اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے پیش کی تھی۔ تجویز پر کمیٹی نے مشترکہ رائے سے اتفاق کیا تھا۔ نوٹیریز بل پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی اور واک آؤٹ کیا، کورم مکمل نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔