بھارت میں اسٹار لنک کی انٹری؛ کیا سستے انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
نئی دہلی _ بھارت کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو اور اس کی حریف کمپنی بھارتی ایئر ٹیل نے ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ معاہدے کیے ہیں۔ جس کا مقصد ’اسٹار لنک‘ کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز بھارتی شہریوں کو فراہم کرنا ہے۔
مبصرین ان معاہدوں کو انٹرنیٹ کے شعبے میں ایک انقلابی قدم قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدوں پر عمل ہونے کی صورت میں بھارت کے دور دراز علاقوں میں بھی ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروسز دستیاب ہوں گی۔
ایئر ٹیل نے 11 مارچ اور ریلائنس جیو نے 12 مارچ کو اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا تھا۔اسپیس ایکس کی صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) گیوین شاٹ ویل نے بھی دونوں بھارتی کمپنیوں کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کو سراہا۔
دنیا کے امیر ترین امریکی شخص ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی ‘اسٹار لنک’ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرتی ہے اور یہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔
اسٹار لنک کے پاس ’لو ارتھ آربٹ‘یعنی زمین کے نچلے مدار میں ہزاروں سیٹلائٹ ہیں۔’لو ارتھ آربٹ‘ میں سیٹلائٹ کے ہونے کی وجہ سے تیز رفتار کنکٹی وٹی میں آسانی ہوتی ہے۔ صرف مکان کی چھت پر ایک اینٹینا نصب کرنے کی ضرورت ہوگی۔
بھارت کی بہت بڑی آبادی اب تک انٹرنیٹ کی سہولتوں سے محروم ہے۔ماہرین کے مطابق اسٹار لنک کی سروسز کے بعد انٹرنیٹ سے محروم علاقوں اور ایسے علاقے جہاں فائبر آپٹکس بچھانا ممکن نہیں، وہاں انٹرنیٹ سروسز پہنچانا ممکن ہو جائے گا۔
ڈیجیٹل ایکسپرٹ اور سینئر صحافی مظہر حسنین کہتے ہیں کہ بھارت میں اب تک ڈی ایس ایل، کیبل اور موبائل وائی فائی سے انٹرنیٹ سروسز مہیا کی جا رہی ہیں۔ لیکن سیٹلائٹ انٹرنیٹ چوں کہ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے اس لیے دنیا اب اس کی طرف متوجہ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایلون مسک بھارت میں ایک بڑی مارکیٹ دیکھ رہے ہیں اسی لیے وہ اسٹار لنک کو یہاں لانا چاہتے تھے۔ لیکن بھارتی کی دونوں بڑی ٹیلی کام کمپنیاں جیو اور ایئرٹیل اس کی مخالفت کر رہی تھیں۔
مظہر حسنین کے بقول، مقامی ٹیلی کام کمپنیوں کا خیال تھا کہ اسٹار لنک نے اگر بھارتی مارکیٹ میں قدم رکھا تو اس سے بزنس پر اثر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ جیو اور ایئرٹیل ایک دوسرے کی حریف کمپنیاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب ایک کمپنی نے اسٹارلنک سے معاہدہ کیا تو دوسری نے بھی آناً فاناً ایسا ہی کیا۔
مظہر حسنین کے خیال میں جیو اور ایئرٹیل دونوں نے یہ محسوس کیا کہ بھارت میں ایلون مسلک کی کمپنی کی آمد کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔ اگر انہوں نے اس سے معاہدہ نہیں کیا تو وہ ان کی مارکیٹ ختم کر دے گی۔
بھارتی ایئرٹیل کا گزشتہ برس سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے لیے لائسنس کی فیس اور اسپیکٹرم کی تقسیم کے معاملے پر تنازع پیدا ہوا تھا۔
نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں گزشتہ برس منعقد ’انڈیا موبائل کانگریس ‘ کے موقع پر ایئر ٹیل کمپنی کے مالک سنیل متل نے حریف کمپنی مکیش امبانی کی ریلائنس جیو کے اس مؤقف کی حمایت کی تھی کہ سیٹلائٹ کمپنیاں بھی ٹیلی کام کمپنیوں کی طرح لائسنس فیس ادا کریں اور ایئر ویو خریدیں۔
دونوں کمپنیوں کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ براڈبینڈ کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی ہونی چاہیے نہ کہ الاٹمنٹ۔
کانفرنس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ایلون مسلک نے اس مؤقف کی مخالفت کی تھی اور پوچھا تھا کہ کیا اسٹار لنک کو بھارت میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے اجازت حاصل کرنا بہت زیادہ دشوار ہوگا۔
لیکن گزشتہ سال نومبر میں اس وقت اسٹار لنک کی حمایت میں فضا سازگار ہوئی جب وزیرِمواصلات جیوترادتیہ سندھیا نے اعلان کیا کہ اسپیکٹرم الاٹ کیے جائیں گے، ان کی نیلامی نہیں ہوگی۔
وزیرِ مواصلات کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ براڈبینڈ اسپکٹرم مفت نہیں دیے جائیں گے بلکہ ان کی قیمت ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) طے کرے گی۔
نئی دہلی کے اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے ٹیکنالوجی ایڈیٹر وشال ماتھر کے مطابق مشکل خطوں اور کم آمدنی والے ملکوں میں انٹرنیٹ سروسز کے لیے بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا آسان نہیں ہوتا۔ البتہ زمین کے قریب سیٹلائٹ کے ذریعے کنکٹی وٹی میں خاصی آسانی ہوتی ہے۔
ان کے مطابق اسٹار لنک نے دنیا کے مختلف ملکوں جیسے کہ جاپان، کینیڈا اور نیوزی لینڈ وغیرہ میں الگ الگ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر رکھے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ بھارت کے پہاڑی، ریگستانی اور بحری علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے مسئلے کا حل پیش کرتا ہے۔ اس سے دور دراز کے علاقوں میں طبی اور تعلیمی سمیت کئی قسم کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں گی۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیلی کام کمپنی انٹرنیٹ سروسز اسپیس ایکس اسٹار لنک بھارت میں کے مطابق اور ایئر کی کمپنی جیو اور کے ساتھ کے لیے تھا کہ
پڑھیں:
ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری
ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی ٹی10 لیگ میں اس سال ایک نئی اور بھرپور توانائی سے بھرپور ٹیم کی انٹری ہونے جا رہی ہے، رائل چیمپس عالمی شہرت یافتہ کرکٹ اسٹارز اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ پر مشتمل یہ ٹیم ٹورنامنٹ میں دھماکہ خیز انداز میں قدم رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ٹیم میں مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی شامل ہیں، جن میں انگلینڈ کے جارحانہ اوپنر جیسن رائے، سری لنکا کے تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز، بنگلادیش کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن، اور آسٹریلیا کے ایکسپلوسیو آل راؤنڈر ڈینیئل سیمز شامل ہیں۔
ٹیم کا اسکواڈ تجربہ، اعتماد اور جدید کرکٹ اسٹائل کے امتزاج سے سجا ہوا ہے۔رائل چیمپس اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:جیسن رائے، اینجلو میتھیوز، شکیب الحسن، کرس جورڈن، ڈینیئل سیمز، محمد شہزاد، نیروشن ڈکویلا، رشی دھون، لیام ڈاؤسن، برینڈن میکملن، ایسرو اُڈانا، کوئنٹن سیمپسن، راہول چوپڑا، حیدر رزا، زاہد علی، کیلون پٹ مین، وشن ہلامابیج، ضیاء الرحمان شریف اور آرون جونز۔سر کورٹنی واش ہیڈ کوچ مقررٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر سر کورٹنی واش کو سونپی گئی ہے۔ رائل چیمپس اپنا پہلا میچ 19 نومبر 2025 کو وسٹا رائیڈرز کے خلاف ابوظہبی کے زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔جبکہ ٹورنامنٹ 18 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتنزانیہ؛ متنازع صدارتی انتخاب میں سامیہ حسن 98 فیصد ووٹوں سے کامیاب قرار دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر کرکٹ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ماسکوٹ ڈیزائن مقابلہ مکمل ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ، پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم