اسلام آباد:

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں طلب کرلیا گیا، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔
 

ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں گوادر پورٹ سے پوٹاشیم سلفیٹ کی برآمد کی منظوری، ریکو ڈک پروجیکٹ کی سکیورٹی چارجز کی ادائیگی کے لیے ایک ارب 79 کروڑ روپے کی بھی منظور ی سمیت دیگر اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں  کے لیے 25 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی زیر غور آئے گی۔ علاوہ ازیں سمیڈا کو فنڈز کی فراہمی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

ای سی سی اجلاس میں سندھ رینجرز کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے لیے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی اضافی گرانٹ بھی زیر بحث آئے گی۔ اسی طرح ایف سی بلوچستان کو ہیلی کاپٹرز کے پرزہ جات کی خریداری کے لیے ایک کروڑ 54 لاکھ روپے کی تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایس ڈی جیز کے پروگرام کے تحت 2024-25 کے لیے فنڈز کے اجرا پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ریٹس میں کمی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے نیٹ میٹرنگ ریٹس کا معاملہ اجلاس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی منظوری کا اجلاس میں کا امکان امکان ہے کے لیے

پڑھیں:

گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔

کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • سول ہسپتال کوئٹہ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط