Juraat:
2025-04-25@11:16:30 GMT

ممتاز قانون دان خالد انور کراچی میں انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

ممتاز قانون دان خالد انور کراچی میں انتقال کرگئے

ممتاز قانون دان خالد انور 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے ، خالد انور سابق وفاقی وزیر قانون رہے۔ان کے بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ کے مطابق اُن کے والد کچھ عرصے سے بیمار تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوا۔خالد انور کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔مرحوم خالد انور کے والد چوہدری محمد علی پاکستان کے چوتھے وزیراعظم تھے ، خالد انور نے 1962 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا اور تیزی سے شہرت حاصل کی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: خالد انور

پڑھیں:

مسلمان ہوں نماز بھی پڑھتی ہوں، بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا کا ناقدین کو جواب

معروف بالی ووڈ اداکارہ نُشرت بھروچا نے مسلمان ہونے کے باعث خود پر بھارت میں ہونے والی تنقید پر ردعمل دے دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے مذہبی عقائد اور اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نشرت بھروچا نے کہا کہ اُن کے لیے ایمان ایک ذاتی اور سچا تجربہ ہے، اور جب غیر معمولی واقعات پیش آتے ہیں تو اُن کا ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے۔

فلم چھوری کی اداکارہ کاکہنا تھا، ’مجھے جہاں سکون ملے، چاہے وہ مندر ہو، گوردوارہ ہو یا چرچ، میں وہاں جاتی ہوں۔ میں کھلے عام کہتی ہوں کہ میں نماز بھی پڑھتی ہوں، اور اگر وقت ملے تو پانچ وقت پڑھتی ہوں۔ میں سفر کے دوران جائے نماز بھی ساتھ رکھتی ہوں۔‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia)

نُشرت نے مذہب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا بھی ذکر کیا۔ اُنہوں نے کہا، ’جب میں اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں تو لوگ کہتے ہیں، 'یہ کیسی مسلمان ہے، اس کے کپڑے دیکھو۔ لیکن ایسی باتیں میرے راستے کو نہیں بدل سکتیں۔ میں مندر بھی جاؤں گی اور نماز بھی پڑھوں گی۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک خدا پر ایمان رکھتی ہیں اور مختلف راستوں سے اُس سے جُڑنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی بھی نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتا، نصرت بھروچا ٹرولنگ پر پھٹ پڑیں
  • مسلمان ہوں نماز بھی پڑھتی ہوں، بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا کا ناقدین کو جواب
  • خوابوں کی تعبیر
  • بانی پی ٹی آئی پر غیر اعلانیہ پابندی عائد، ذہنی و جسمانی اذیت دی جارہی ہے، قاضی انور ایڈووکیٹ
  • سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا
  • مذہب اور لباس پر تنقید، نصرت بھروچا کا ردعمل
  • سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے
  • مودی حکومت وقف کے تعلق سے غلط فہمی پیدا کررہی ہے، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
  • سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز مںصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ کرگئے
  •   سابق وومن کرکٹ کی کپتان عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل بنا دیا