اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم کر دیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس میں احکامات جاری کیے۔ ہائیکورٹ نے ہائی پاور بورڈ کو ایف بی آر افسران کی پروموشن بورڈ کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے۔

عدالت نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے کہا کہ پروموشن بورڈ کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی آج عدالت نے اسٹے ختم کر دیا، اب پروموشن بورڈ ایف بی آر افسران کی پروموشن کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔

درخواست گزار شاہ بانو کی پٹیشن کے بعد ایف بی آر نے 13 مارچ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

عدالت نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹم افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے لیے اجلاس بلانے کا حکم امتناع بھی ختم کر دیا۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر افسران کی پروموشن کے لیے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ بلانے کا حکم برقرار رکھا تھا جبکہ بورڈ کا اجلاس نہ بلانے کے حکم امتناع میں 14 مارچ تک توسیع کر دی تھی۔

ہائیکورٹ نے وکیل کے عدالتی سوالات کا جواب نہ دینے پر چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

دوران سماعت، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر اوپر دیانتداری ہوتی تو پھر نیچے بھی ہوگی، اوپر ٹھیک نہ ہو تو نیچے بھی نہیں ہو سکتا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف بی آر افسران کی پروموشن ہائی پاور کا حکم

پڑھیں:

ایئرپورٹ پر خوفناک دھماکہ، موبائل پاور بینک پھٹنے سے مسافر جھلس گیا

میلبرن: آسٹریلیا کے میلبرن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر اس وقت جھلس گیا جب اس کی جیب میں رکھا لیتھیئم پاور بینک اچانک پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ قانتس ایئرلائن کے بزنس لاؤنج میں پیش آیا جہاں پاور بینک حرارت کے باعث اچانک آگ پکڑ گیا۔ دھواں پھیلنے کے بعد لاؤنج میں موجود تقریباً 150 افراد کو فوری طور پر باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق عملے نے فوراً متاثرہ مسافر کو شاور روم میں لے جا کر آگ بجھائی، جس کے بعد طبی عملے نے ابتدائی امداد فراہم کی۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

قانتس ایئرلائن نے واقعے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ پاور بینک اور لیتھیئم بیٹریز کے استعمال سے متعلق اپنی پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے اور جلد نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

قابلِ ذکر ہے کہ متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز پہلے ہی پاور بینک کے استعمال پر پابندی عائد کرچکی ہیں، جبکہ کچھ نے پاور بینک کی گنجائش اور چارجنگ کے حوالے سے بھی حدود مقرر کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ستائیسویں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
  • پاکستان کا افغان سرزمین سے دہشتگرد کارروائیاں روکنے پر زور
  • ایئرپورٹ پر خوفناک دھماکہ، موبائل پاور بینک پھٹنے سے مسافر جھلس گیا
  • امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو امدادی فنڈز روکنے کی اجازت دیدی
  • ای سی سی نے سرکلر ڈیٹ کی فنانسنگ کے لیے 659 ارب روپے کے حکومتی ضمانتی نوٹ کی منظوری دے دی
  • نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • سرگودھا ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کامعاملہ طے
  • پنجاب حکومت اورپیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ پربریک تھروکا امکان
  • ای سی سی اجلاس : پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں کمی کیلئے سمری منظور