سوشل میڈیا پر فرشی شلوار کے چرچے، یہ ٹرینڈ کس کیلئے ہے؟ ماریہ بی نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ان دنوں فیشن اسٹائل فرشی شلوار کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم یہ فیشن کون کر سکتا ہے اور کون نہیں؟ معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنی نئی ویڈیو میں واضح کردیا۔
جہاں سوشل میڈیا پر فرشی شلوار فیشن سے نکل کر میمز کی دنیا کا حصہ بن گئی ہے وہیں ہر کوئی اب اس فیشن کو اپنانے کی سوچ کر عید الفطر پر اسے بنوا رہا ہے تاہم ہر جسامت کی خواتین کیلئے فرشی شلوار ایک اچھا آپشن نہیں ہے۔
اس ہی پر بات کرتے ہوئے ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کونسی خواتین فرشی شلوار کا ٹرینڈ اپنا سکتی ہیں اور کون نہیں۔ ماریہ بی نے بتایا کہ فیشن لمبی اور پتلی لڑکیوں کیلئے بنا ہے جو کم عمر بھی ہوں یعنی ماریہ اپنی بیٹی کو یہ فرش کو چھوتی شلوار روز پہنتا دیکھ سکتی ہیں مگر وہ خود 43 برس کی ہیں اس لئے وہ اس فیشن کو نہیں اپنائیں گی۔
View this post on InstagramA post shared by maria b & fatima b (@_mariab_fatimab_)
ماریہ کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر والی خواتین اور خاص طور پر چھوٹے قد اور صحت مند جسامت والی خواتین پر یہ فیشن اسٹائل ہرگز اچھا نہیں لگے گا۔ البتہ لمبی اور پتلی کم عمر لڑکیاں اس میں زیادہ اسٹائلش لگیں گی۔
ماریہ بی کیونکہ خود بھی صحت مند جسامت رکھتی ہیں اس لئے انہوں نے اپنی ویڈیو میں 4 مختلف سوٹ پہن کر دکھائے جس میں دو فرشی شلوار والے سوٹ اور دو سگریٹ پینٹ والے سوٹ تھے جس میں واضح نظر آرہا تھا کہ ماریہ بی سگریٹ پینٹ والے ڈریس میں زیادہ حسین لگ رہیں تھیں۔
View this post on InstagramA post shared by Dress decode (@dress.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماریہ بی نے فرشی شلوار
پڑھیں:
بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
معروف بھارتی فلم ساز، اداکار اور پروڈیوسر بونی کپور کے وزن میں کمی کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
آنجہانی بالی ووڈ فلم اسٹار سری دیوی کے شوہر ان دنوں اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جن میں وہ بے حد اسمارٹ اور دلکش نظر آ رہے ہیں۔
بونی کپور جو کہ برسوں سے موٹاپے کا شکار تھے اب اچانک بےحد وزن کم کر چکے ہیں اور ان کا یہ نیا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے بغیر جم جائے اپنی صحت بہتر بنائی ہے اور تیزی سے وزن کم کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی فٹنس کا راز ان کی خوراک میں چھپا ہے، جہاں وہ رات کا کھانا ترک کر چکے ہیں اور ڈنر میں صرف سوپ لیتے ہیں۔ جبکہ ناشتے میں وہ صرف پھل، جوس کا استعمال کرتے ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں صرف جوار کی روٹی کھاتے ہیں۔
یہ وہ ڈائٹ ہے جس کا مستقل مزاجی سے استعمال کر کے بونی کپور نے وزن بغیر کسی جسمانی مشق یا جم کے کم کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں تاہم صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بونی کپور نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے۔