UrduPoint:
2026-07-24@13:45:22 GMT

خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں کی واپسی کی راہ ہموار

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں کی واپسی کی راہ ہموار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) امریکی خلائی ادارے ناسا اور اسپیس ایکس نے جمعے کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے نیا عملہ روانہ کر دیا ہے جس کے بعد وہاں گزشتہ نو ماہ سے پھنسے امریکی خلاباز بُچ وِلمور اور سنی ولیمز کی زمین پر واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے فالکن نائن راکٹ نے فلوریڈا میں قائم ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے جمعہ 14 مارچ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7:03 پر اڑان بھری۔

اس راکٹ میں چار خلاباز سوار ہیں جو ولمور اور ولیمز کے علاوہ خلائی اسٹیشن پر موجود دو دیگر خلابازوں کی جگہ لیں گے اور چھ ماہ تک خلائی اسٹیشن میں رہیں گے۔

توقع ہے کہ اسپیس ایکس کا یہ خلائی جہاز ہفتہ کی شام کو آئی ایس ایس پہنچے گا۔

(جاری ہے)

آئی ایس ایس پر اس وقت موجود عملے میں ناسا کے خلاباز نک ہیگ اور روسی خلاباز الیگزینڈر گوربنوف بھی شامل ہیں جو گزشتہ برس ستمبر میں آئی ایس ایس پہنچے تھے۔

توقع کی جارہی ہے کہ یہ تمام خلاباز اسٹیشن کا کنٹرول نئے عملے کے حوالے کرنے کے بعد بدھ 19 مارچ کو زمین کی طرف واپس روانہ ہوں گے۔

نیا عملہ کون ہے؟

نئے عملے میں ناسا کی خواتین خلاباز این میککلین اور نکول آئرس، جاپان کے تاکویا اونیشی اور روس کے کِیرِل پیسکوف شامل ہیں۔ میککلین اور آئرس ملٹری پائلٹ ہیں جبکہ اونیشی اور پیسکوف سابق ایئر لائن پائلٹ ہیں۔

میککلین نے پرواز کے چند منٹ بعد زمینی اسٹیشن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خلائی پرواز مشکل کام ہے، لیکن انسان اس سے زیادہ مضبوط ہے: ''دشمن بننا دوست بننے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہے، شراکت داری اور تعلقات کو توڑنا، انہیں بنانے سے زیادہ آسان عمل ہے۔‘‘

مسائل اور تاخیر

وِلمور اور ولیمز جون 2024 میں بوئنگ کے اسٹار لائنر کیپسول میں آئی ایس ایس کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اگرچہ انہوں نے خلائی اسٹیشن پر محض آٹھ دن گزارنا تھے، تاہم خلائی اسٹیشن تک پہنچنے کے دوران کیپسول میں گیس لیکج اور تھرسٹر کے مسائل کے جب تحقیقات کی گئیں، تو ان خلابازوں کی اسٹار لائنر کے ذریعے واپسی کی پرواز کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا۔

مسائل کے شکار اسٹار لائنر گزشتہ برس ستمبر میں واپس زمین پر بھیج دیا گیا جبکہ ولیمز اور ولمور کی واپسی کے لیے رواں برس فروری میں اسپیس ایکس کی پرواز شیڈول کی گئی۔

اسپیس ایکس کی پرواز بھی تیکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئی۔

پھنسے ہوئے خلابازوں کے حوالے سے خدشات

ناسا نے ولمور اور ولیمز کی حفاظت کے بارے میں خدشات کو دور کر دیا ہے اور یہ دونوں خلاباز اسٹیشن پر موجود دیگر خلابازوں کے ساتھ تحقیق اور دیکھ بھال کے کام میں مصروف ہیں۔ ولیمز نے چار مارچ کو ایک کال میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ گھر پہنچ کر اپنے اہل خانہ اور پالتو کتوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔

ولیمز نے کہا: ''یہ ان (خاندان اور پالتو جانوروں) کے لیے ایک مشکل عمل رہا، شاید ہمارے مقابلے میں تھوڑا زیادہ۔ ‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''ہم یہاں ہیں، ہمارے پاس ایک مشن ہے، ہم وہی کر رہے ہیں جو ہم ہر روز کرتے ہیں، اور ہر دن دلچسپ ہے کیونکہ ہم خلا میں ہیں اور اس میں بہت مزہ ہے۔‘‘

ولمور اور ولیمز، جو اس سے پہلے خلائی اسٹیشن پر وقت گزار چکے ہیں، ناسا کی جانب سے ان کی زمین پر واپسی کے فیصلے تاخیر کی کئی بار حمایت کر چکے ہیں۔

ولیمز نے نو مرتبہ اسپیس واک کے ساتھ خواتین کے لیے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ اب وہ اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ وقت اسپیس واک کرنے والی خاتون خلاباز بن گئی ہیں۔

ا ب ا/ک م (روئٹرز، اے پی)

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خلائی اسٹیشن پر آئی ایس ایس اسپیس ایکس اور ولیمز کے لیے

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، پاک۔ایران دیرینہ تعلقات کا اعادہ
  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل