سوارا بھاسکر ہولی نہ منانے پر مسلم شوہر کی حمایت میں بول پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو حال ہی میں اپنے مسلم شوہر فہد احمد کے ساتھ ہولی نہ منانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوارا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور ان کی بیٹی ہولی کے رنگوں میں رنگی ہوئی تھیں جبکہ فہد احمد بغیر رنگوں کے نظر آئے۔ اس پر صارفین نے سوال اٹھائے کہ فہد نے ہولی کیوں نہیں منائی۔
ایک صارف نے پوچھا، "آپ کے شوہر نے رنگ کیوں نہیں لگایا؟" جبکہ دوسرے نے لکھا، "اگر کوئی واقعی آپ سے محبت کرتا ہو اور آپ کے عقائد کا احترام کرتا ہو تو وہ خوشی سے آپ کے تہوار میں شریک ہوگا۔"
سوارا بھاسکر نے ان تبصروں کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، "سب کو ہیپی ہولی۔ ایک نرم یاد دہانی: یہ ممکن ہے کہ ہم اپنے تہوار منائیں اور خوشیاں بانٹیں لیکن بغیر کسی پر زبردستی کیے!"
یاد رہے کہ سوارا بھاسکر نے فروری 2023 میں فہد احمد سے شادی کی تھی جو ایک اسٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ اور سیاستدان ہیں۔ ستمبر 2024 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے 'ربیعہ' رکھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوارا بھاسکر
پڑھیں:
سندھ حکومت کا یوم آزادی کو معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا اعلان، سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا
سندھ حکومت نے یوم آزادی کو معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے جامعات، ادارے، دکان اور گھروں کی سجاوٹ کرنے والوں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی 64 جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ ان میں 30 سرکاری اور 34 نجی جامعات شامل تھیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کو "معرکہ حق" کے عنوان سے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے تعلیم، ثقافت، کھیل اور ادبی سرگرمیوں کے انعقاد اور نوجوانوں میں حب الوطنی کو فروغ دینے پر زور دیا۔
اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، محمد بخش مہر اور ذوالفقار شاہ کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ کے سیکریٹری محمد رحیم شیخ اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر طارق رفیع نے بھی شرکت کی۔
وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی بہادری سے قوم کو فخر کا موقع دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی فتح اور آزادی کی خوشی کو مزید بڑھانے کے لیے حکومت نے ایک ہمہ جہتی منصوبہ تیار کیا ہے۔
مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع کی جائیں گی۔ تمام جامعات اپنی عمارات اور کلاس رومز کو قومی وقار کے مطابق سجائیں اور متعلقہ پروگرامز کا انعقاد کریں۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ جو بھی جامعہ، ادارہ، دکان دار یا کسی اور شعبے سے وابستہ فرد بہترین سجاوٹ کرے گا، اسے انعام دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے جامعات کو ہدایت دی کہ کھیل، ثقافت، مباحثے اور ادبی سرگرمیوں کے شیڈول مرتب کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ طارق رفیع کو ہدایت دی کہ وہ علیحدہ اور بین الجامعاتی پروگرامز کا انعقاد یقینی بنائیں۔
اجلاس کے ایجنڈے میں جامعات کی تجاویز کو شامل کیا گیا جبکہ صوبے بھر میں شجرکاری مہم شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیا جا سکے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبے کے مختلف سرکاری و نجی اداروں میں مجوزہ پروگرامز پر بریفنگ دی۔
اجلاس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ یوم آزادی کو بھرپور جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جائے گا۔