شام کی فوج نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر تین شامی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام لگانے کے بعد لبنان پر راکٹ حملے کردیے ہیں۔

لبنانی عسکریت پسند گروپ نے مبینہ طور پر شام میں حمص کی مغربی سرحد کے قریب فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد انہیں لبنان میں لے جاکر مارا گیا۔

یہ دعویٰ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے وزارت دفاع کے حوالے سے کیا ہے۔ شام کی وزارت دفاع نے حزب اللہ کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے "خطرناک حد سے تجاوز" قرار دیا ہے۔

وزارت نے اس حملے کے جواب میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تاہم دوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے شامی حکومت کی جانب سے لگائے گئے اس سنگین الزام کی تردید کی ہے۔

شام سے داغے گئے راکٹ سرحد کے قریب لبنانی سرزمین پر گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حزب اللہ

پڑھیں:

لاہور؛ بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت

لاہور:

نواب ٹاؤن کے علاقے میں بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

نواب ٹاؤن پولیس نے 24 گھنٹے سے قبل ہی ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ملزمان احتشام اور گلشام گزشتہ روز واقعے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فرار ملزمان میں سے ملزم احتشام کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم گلشام کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جا رہے ہیں، واقعے کا مقدمہ 2484/25 گزشتہ روز ہی درج کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پشین میں خفیہ معلومات پر سی ٹی ڈی کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک
  • پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک
  • لاہور؛ بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت
  • وزارت خارجہ کی غیرملکی سفیروں کو پہلگام واقعے پر بریفنگ، بھارتی الزامات مسترد
  • شامی صدراحمد الشرع سے رکن کانگریس کوری ملز کی ملاقات، اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق
  • غاصب صیہونی رژیم مسجد اقصی پر غاصبانہ قبضہ جمانا چاہتی ہے، قائد انصاراللہ یمن
  • آئی ایم ایف : 14 برس بعد شام کے لیے سربراہ کی تقرری
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی
  • پہلگام حملہ :بھارتی وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے