پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر میچ کے دوران ہیٹ ویو کے باعث انتقال کر گئے۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں مقامی کلب کرکٹر جنید ظفر خان شدید گرمی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران میدان میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔

جنید ظفر خان، جن کی عمر 40 کی دہائی میں تھی، ہفتے کے روز کانکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران  اچانگ گر پڑے، پیرامیڈیکس کی جانب سے اسے طبی امداد دی گئی تاہم اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران بھاگتے ہوئے بھارتی کھلاڑی جاں بحق: ویڈیو وائرل

بیورو آف میٹرولوجی کے مطابق واقعے کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا، ایڈیلیڈ ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن کے قوانین میں کہا گیا ہے کہ اگر درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ  سے زیادہ ہو تو کھیلوں کو منسوخ کر دینا چاہیے، میچز 40 ڈگری سینٹی گریڈ  تک گرمی میں جاری رہ سکتے ہیں۔

اولڈ کنکورڈینز کرکٹ کلب نے جنید ظفر خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑی کے انتقال پر بہت افسردہ ہیں، پیرا میڈکس نے بہترین کوشش کی لیکن افسوس کہ وہ جانبر نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل: فٹبال میچ کے دوران جھگڑا، ایک تماشائی کو زندہ جلا دیا

یاد رہے کہ جنید ظفر خان 2013 میں ٹیک انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے پاکستان سے ایڈیلیڈ چلے گئے، انہیں دوستوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے ایک مہربان اور فیاض شخص کے طور پر یاد کیا ہے۔

ایک اور قریبی دوست نجم حسن نے کہا کہ  جنید ظفر خان روزے رکھ رہے تھے لیکن میچ کے دن وہ پانی پیتے دکھائی دیے۔

یہ واقعہ جنوبی آسٹریلیا اور ملک کے دیگر حصوں کو متاثر کرنے والی شدید گرمی کی لہر کے درمیان پیش آیا ہے، سڈنی اور وکٹوریہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آسٹریلیا انتقال ایڈیلیڈ پاکستان جنید ظفر خان کلب کرکٹر ہیٹ ویو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا انتقال پاکستان کلب کرکٹر ہیٹ ویو ڈگری سینٹی گریڈ میچ کے دوران

پڑھیں:

بھارتی کرکٹر یش دیال کا نابالغ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ بھی سامنے آگیا

کراچی:

خاتون سے زیادتی کے الزام کا سامنا کرنے والے بھارتی کرکٹر یش دیال پر نابالغ لڑکی سے زیادتی کا الزام بھی لگ گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورو کے 27 سالہ فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف جے پور کے سانگانیر پولیس اسٹیشن میں زیادتی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یش دیال نے نابالغ لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر جذباتی طور پر بلیک میل کرکے دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 یش دیال نے لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر سیتا پورہ کے ایک ہوٹل میں مدعو کیا جہاں لڑکی پر پہلا جنسی حملہ کیا گیا، تب لڑکی صرف 17 سال کی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کی پہلی ایف آئی آر 6 جولائی کو غازی آباد کے اندرا پورم پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔ 

خاتون نے یش دیال دیال پر شادی کے بہانے جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا۔خاتون کے مطابق انکی یش دیال سے ملاقات تقریباً پانچ سال قبل ہوئی تھی، اور دیال نے اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دیال شادی کی بات کو بار بار ٹالتا کرتا رہا اور آخر کار اسے معلوم ہوا کہ دیال دیگر خواتین کے ساتھ بھی ملوث ہے۔

یہ شکایت ابتدائی طور پر 21 جون کو چیف منسٹر کے آن لائن شکایت پورٹل کے ذریعے جمع کرائی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرے گی: جنید اکبر
  • جرمنی: ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب
  • پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک، علی امین گنڈاپور پر سنگین الزامات
  • ٹم ڈیوڈ ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنانے والے آسٹریلوی بلے باز بن گئے
  • بی جے پی حکومت نے سینکڑوں بنگالی نژاد مسلمان ملک بدر کر دیے، ہیومن رائٹس واچ
  • انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے وفد کی برطانوی ای سی سی ٹِس حکام سے ملاقات
  • بھارتی کرکٹر یش دیال کا نابالغ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ بھی سامنے آگیا
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟
  • کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا
  • سابق انگلش کرکٹر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز