سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 151 ارب کے6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد: سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی)نے مجموعی طور پر 151 ارب 32 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، جن میں سے 140.129 ارب روپے مالیت کے دو منصوبے ایکنک کو بھیج دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی)کا اجلاس منگل کووفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جن میں سے چار منصوبے 11.
اجلاس میں اعلیٰ تعلیم، سیاحت اور ٹرانسپورٹ منصوبوں پر غور کیا گیا، سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے جن چار تعلیمی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں کراچی یونیورسٹی اور نینو سائنس سینٹر شامل ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے 27.3 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں دیہی رابطہ سڑکوں کی بہتری کا 112.8 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کے سپرد کردیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاحتی اور ٹرانسپورٹ منصوبے عالمی بینک کے تعاون سے مکمل ہوں گے۔ Post Views: 1
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: منصوبوں کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی ارب روپے مالیت کے
پڑھیں:
پنجاب بھر کے مجرمان کا ڈی این اے ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی، ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا۔
صوبہ بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں سمیت تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ فورینزک ڈی این اے لیبارٹری کا نیا اعزاز کیا ہے؟
سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے، جب کہ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد ورکنگ گروپ کے سربراہ مقرر کیے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان مطابق ماہرین کا ورکنگ گروپ مرکزی ڈی این اے ڈیٹابیس کے قیام کے لیے ماڈل تجویز کرے گا۔ ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس نظام انصاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔
ڈائریکٹر CEMB پروفیسر ڈاکٹر معاذ الرحمان، ڈی آئی جی اطہر وحید اور ڈائریکٹر ایڈمن PFSA ولید بیگ ممبران ہوں گے۔
ورکنگ گروپ ایک ہفتے میں اپنی تجاویز سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب حکومت پنجاب ڈاکٹر محمد امجد ورکنگ ڈاکٹر معاذ الرحمان ڈی این اے ڈیٹا بیس فرانزک سائنس ایجنسی