ایم ایس دھونی کے نئے روپ کی سوشل میڈیا پر دھوم
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ایم ایس دھونی نے نیا روپ دھار لیا، فلم اینیمل سے متاثر اشتہار نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
معروف کرکٹر اور سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا نیا روپ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہا ہے، بھارتی فلم ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ایک اشتہار میں دھونی کو فلم اینیمل کے اسٹائل میں لمبے بالوں کے ساتھ دیکھا گیا، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک حیران کن لمحہ تھا۔
آئی پی ایل 2025ء کے آغاز سے قبل ایم ایس دھونی کے نئے انداز نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے، اس اشتہار میں دھونی کو بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے کردار کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں ان کے لمبے بال نمایاں تھے۔
اشتہار میں ایک لمحے پر دھونی نے وانگا سے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ زیادہ تو نہیں لگ رہا؟ جس پر دلچسپ مکالمہ شروع ہو گیا۔
یہ اشتہار ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا اور مداحوں نے دھونی کے اس منفرد روپ کو بے حد سراہا ہے۔
دھونی کی واپسی سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ دھونی ہر روز 2 سے 3 گھنٹے بیٹنگ کی مشق کر رہے ہیں تاکہ خود کو آئی پی ایل کے نئے سیزن کے لیے تیار رکھ سکیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دھونی اپنی فٹنس پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور بہترین جسمانی حالت میں آئی پی ایل 2025ء میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔
آئی پی ایل 2025ء کے آغاز کے ساتھ ہی شائقین دھونی کی شاندار بیٹنگ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایم ایس دھونی آئی پی ایل کے لیے
پڑھیں:
علیزے شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف: "میرا گرنا ایک حادثہ نہیں تھا، مجھے جان بوجھ کر دھکا دیا گیا"
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے شوبز انڈسٹری کے کچھ چہروں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ماضی میں برائیڈل فیشن شو کے دوران پیش آنے والے واقعے کی اصل حقیقت بیان کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کا ریمپ پر گرنا محض ایک اتفاق نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے بار بار اُنہیں دانستہ طور پر دھکا دیا، جس کے باعث وہ توازن کھو بیٹھیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ شازیہ منظور اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ اسی نوعیت کا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزے نے شوبز میں موجود غیر پیشہ ورانہ رویوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میزبان جگن کاظم نے واقعے کو سنجیدہ لینے کے بجائے ان کے گرنے کا مذاق اُڑایا، جو کسی اداکارہ کے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر عوامی تقریب میں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ مزید خاموش نہیں رہیں گی اور انڈسٹری میں ہونے والے ہر ناپسندیدہ اور توہین آمیز سلوک کے خلاف آواز بلند کریں گی۔ علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد نہ صرف ان کے انکشافات پر حیرت کا اظہار کر رہی ہے بلکہ ان کی ہمت کو بھی سراہتے ہوئے بھرپور حمایت کا اظہار کر رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شازیہ منظور اور جگن کاظم ان الزامات پر کیا ردعمل دیتے ہیں اور آیا انڈسٹری ایسے رویوں کے خلاف کوئی مؤثر قدم اٹھاتی ہے یا نہیں۔