گرم کافی گرنے پر کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر ، ڈرائیور نے 5 کروڑ ڈالر جیت لئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست کیلیفورینا کے ایک ڈرائیور نے گرم کافی گرنے پر کمپنی کیخلاف ہرجانے کا مقدمے دائر کیا، اور پھر عدالت نے ڈرائیور کو 5کروڑ امریکی ڈالر کی رقم ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
عالمی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے ایک کافی شاپ سے گرما گرم کافی خریدی جو اس کے جسم پر گرگئی اور پھر اس کافی گرنے کی وجہ سے شہری کو تھرڈ ڈگری برن کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر متاثرہ ڈرائیور نے کافی فروش کمپنی پر مقدمہ دائر کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے متاترہ شخص کی جانب سے دائر کئے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کافی کمپنی کو متاثرہ شہری کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا اوریوں ڈرائیور نے 5کروڑ امریکی ڈالر یعنی تقریباً 14 ارب روپے سے زائد کی رقم کا حقدار ٹھہرا۔
میجر سعد بن زبیر بلوچستان میںآئی ای ڈی دھماکے میںشہید، باغ آزادکشمیر میں سوگ کا سماں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈرائیور نے
پڑھیں:
کراچی: نوجوان کی موت پر 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-6
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) کی حراست میں نوجوان عرفان کی موت کا مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 6 اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا۔ذرائع ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل میں ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دوران حراست عرفان پر تشدد کیا جس سے اس کی موت ہوئی جب کہ اہلکاروں نے نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا تھا۔مزید کہا گیا کہ نوجوان کی غیر قانونی گرفتاری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، مقدمے میں نامزد ملزم اے ایس آئی عابد شاہ اور پولیس کانسٹیبل آصف زیر حراست ہیں باقی 4 ملزم پولیس اہلکار مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان عرفان جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ نوجوان عرفان کے پوسٹ مارٹم میں جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد دو اہلکاروں (اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی) کو گرفتار کر لیا ہے۔