حارث کا سپرمین کیچ؛ فن ایلن بھی حیران، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں حارث رؤف نے شاندار سپر مین کیچ لیکر مداحوں کو حیران کردیا۔
آکلینڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے اوور کی پانچویں گیند پر اوپنر فن ایلن کو لیگ سائیڈ پر گیند کروائی، جس پر انہوں نے جارحاںہ شارٹ لیکن حارث رؤف نے سپر مین اسٹائل میں کیچ تھام لیا۔
حارث کی جانب سے کیچ تھامنے پر کمنٹیٹرز بھی حیران نظر آئے جبکہ فن ایلن اپنے کیچ پر فیلڈر کی شکل دیکھتے رہ گئے۔
مزید پڑھیں: کیوی بلے باز نے شاہین شاہ آفریدی کی درگت بنا دی
ادھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حارث شاندار کیچ تھامنے پر سراہا جارہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر و سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر عباس آفریدی ملنسار اور مخلص انسان تھے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔