فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کیجانب سے غزہ کے معصوم شہریوں کا قتل عام سنگین جرم ہے۔ پوری دنیا کے غیرت مند انسانوں کو اس ظلم اور بربریت کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک گیر یوم احتجاج کے موقع پر آج جیکب آباد میں بھی بعد نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، مولانا منور حسین سولنگی، سید لعل شاہ اور مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد غاصب اسرائیل کی جانب سے دوبارہ فلسطین اور غزہ کے معصوم شہریوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے غزہ کے معصوم شہریوں کا قتل عام سنگین جرم ہے۔ پوری دنیا کے غیرت مند انسانوں کو اس ظلم اور بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ظلم و بربریت میں امریکہ شریک جرم ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ پر قبضے کا شیطانی منصوبہ بنا چکا ہے، لیکن بہادر فلسطینی عوام، حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ یمن سمیت پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان کسی صورت بھی غزہ اور فلسطین پر امریکہ اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم سب مل کر عالمی یوم القدس کے موقع پر رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تاریخی یوم القدس منائیں گے اور غاصب اسرائیل کے ظلم اور بربریت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ یمن کے عوام کے خلاف امریکی جارحیت کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مسلم ممالک کے خائن حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کی بجائے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کریں۔ دو ریاستی حل ایک فریب ہے، بحر سے نہر تک فلسطین کے وارث فلسطینی ہیں۔ ہم غاصب اور قابض اسرائیل کو فلسطین کا ایک انچ بھی دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ عنقریب فلسطین آزاد ہوگا اور اسرائیل فرعون کی طرح غرق ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی عوام علامہ مقصود نے کہا کہ

پڑھیں:

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔

تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔

رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔

ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید
  • غزہ میں مسلسل اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بلال عباس قادری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید
  • فلسطین کے گرد گھومتی عالمی جغرافیائی سیاست
  • تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
  • اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں
  • اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار