ڈی آئی خان: منشیات کے عادی شخص کا معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ، 3 ہلاک، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ضلع ڈی آئی خان کے علاقے پاراچنار کے علاقے طوری قبرستان کے قریب زیر تعمیر گھر میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ دستی بم کے پھٹنے سے تین افراد جان بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال پیہنچادیا گیا، زخمی کی شناخت سید جواد کے نام سے ہوئی ہے۔
اشتیاق حسین نے کہا کہ دھماکے میں منشیات کے عادی لوگ متاثر ہوئے، زیر تعمیر عمارت میں موجود افراد منشیات کے عادی تھے اور آپس میں معمولی تکرار کے باعث ایک شخص نے باقیوں پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔
ایس ایچ او سٹی نے کہا کہ جائے وقوع سے شباب نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منشیات کے عادی نے کہا کہ دستی بم
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم
لاہور:حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی پہلی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جہاں وزیراعلیٰ نے سی این ایف کی باقاعدہ لانچنگ کی۔
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جنرل سلامی، افسران اور فورس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرچم متعلقہ حکام کے سپرد کیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں 866 بھرتیاں اور ہر ڈویژن میں ڈائیریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔
قبل ازیں پنجاب نے پہلی وائلڈ لائف فورس، انوائرمنٹل فورس، فارسٹ اور پیرا فورس بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب منشیات کے سدباب کے لیے پہلی صوبائی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔