سلمان خان کی فلموں ایسی جاندار اور دبنگ اسٹائل میں تشہیری مہم چلائی جاتی ہے جو شاید ہی کسی اور اداکار کے حصے میں آتی ہو لیکن فلم ’’سکندر‘‘ کی پروموشنز مداحوں کے لیے مایوس کن ثابت ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلماں خان کی فلم سکندر 30 مارچ کو سینما گھروں میں جلوہ افروز ہوگی لیکن اتنے کم دن رہ جانے کے باوجود فلم کی پروموشنز کا تاحال آغاز نہیں ہوا۔

فلم کے لیے پلان کی گئی بڑی ٹریلر لانچ ایونٹ جس میں 30 ہزار مداحوں کی موجودگی کا امکان تھا، بھی منسوخ کر دی گئی۔

فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا اور ہدایت کار اے آر مرگدوس نے فلم کی تشہری مہم کو سیکیورٹی خدشات کے لیے محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلمان خان کو حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ سے متعدد موت کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد اداکار نے نقل و حمل کو محدود کر رکھا ہے۔

چنانچہ اداکار سلمان خان زیادہ تر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فلم کی تشہیر کریں گے اور عوامی تقریبات میں کم شرکت کریں گے۔ 

علاوہ ازیں فلم کا ٹریلر، جسے 23 یا 24 مارچ 2025 کو لانچ کرنے کا منصوبہ ہے، کا آخری ایڈیٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

فلم "سکندر" میں سلمان خان ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو زندگی کی مشکلات کو جیت کر کمزوروں کے لیے امید کی کرن بن جاتا ہے۔

ان کا کردار ابتدا میں بے فکری کا حامل ہوتا ہے لیکن اپنی مرحوم بیوی کی یادوں سے متاثر ہو کر ان میں ایک طاقتور تبدیلی رونما ہوتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

صدر پی ٹی آئی حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے رضاکارانہ سرنڈر کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے قریبی رفقاء اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وکلاء ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا اور ممکنہ قانونی لائحہ عمل پر غور کیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ ضمانت نہ ملنے کی صورت میں گرفتاری دے کر جیل چلے جائیں گے۔

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

یاد رہے کہ حماد اظہر تقریباً دو سال تک روپوش رہے تھے اور حال ہی میں اپنے والد، سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی وفات پر منظرِ عام پر آئے تھے۔ ان کی اچانک واپسی نے سیاسی حلقوں میں نئی چہ مگوئیاں جنم دی تھیں۔

حماد اظہر کے اس ممکنہ اقدام کو سیاسی طور پر ایک اہم موڑ تصور کیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف پی ٹی آئی کے لیے علامتی اہمیت رکھتا ہے بلکہ یہ اس بات کا عندیہ بھی ہو سکتا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت آئندہ چند ماہ میں مزید قانونی اور سیاسی چالیں چلنے کو تیار ہے۔

ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار

 
 

متعلقہ مضامین

  • صدر پی ٹی آئی حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ
  • علیزے شاہ اور منسا ملک کی لڑائی میں اصل متاثرہ کون ہے؟ سمیع خان نے حقیقت بتا دی
  • پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ 
  • بھارتی انہیں کیسے ٹرول کر سکتے ہیں، ناصر چنیوٹی دلجیت دوسانجھ کے حق میں بول پڑے
  • منیب بٹ نے صابری قوال کے قتل پر خاموشی کے خلاف آواز اٹھا دی، ویڈیو وائرل
  • ’اداکار نہیں بن سکتے‘ کہنے والوں کو قہقہوں سے جواب دینے والے ورسٹائل ایکٹر محمود
  • معاوضے کا تنازع، کورولش عثمان کے اداکار نے ڈرامے کو خیر باد کہہ دیا
  • دبئی میں بطور ویٹرس کام کرنے والی لڑکی مس یونیورس فلپائنز 2025 کی امیدوار کیسے بنی؟
  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
  • مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم