پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی پیرس میں پاکستانی نژاد فرانسیسی تاجروں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
سفارتخانہ پاکستان، پیرس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستانی نژاد فرانسیسی تاجروں کے مختلف طبقوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری افراد پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ سفارتخانہ پاکستان ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور انہیں پاکستان میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے میں مدد دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنا رہی ہے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر تاجروں نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے اپنی دلچسپی ظاہر کی اور سفارتخانے کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہا۔
یہ ملاقات سفارتخانے کی جانب سے پاکستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی کاوشوں کا حصہ تھی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
سفیر ممتاز زہرا بلوچ سے ملاقات کرنے والے تاجروں میں ڈاکٹر ارشاد کمبوہ صدر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ، تاجر رانا محمود علی خان جنرل سیکرٹری ن لیگ فرانس، تاجر نعیم چوہدری ن لیگ آزاد کشمیر ونگ، تاجر طارق شریف بھٹی، تاجر چوہدری فاروق احمد گورسی، تاجر راجہ محمد اقبال، تاجر چوہدری عارف اور تاجر چوہدری محمد سعید شامل تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ممتاز زہرا بلوچ سرمایہ کاری
پڑھیں:
پی آئی اے کی نجکاری ،حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ، صرف سنجیدہ سرمایہ کار ہی اہل ہوں گے
نج کاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ ، سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے گا،نج کاری کمیشن
حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی نجکاری کے لیے ایک بار پھر اظہار دلچسپی کی درخواستیں 24اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔نجکاری کمیشن نے بتایا کہ اس عمل میں صرف سنجیدہ سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کے لیے پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں۔مزید کہا گیا کہ نج کاری کے لیے پی آئی اے کے 51فیصد سے 10 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے ، نج کاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ اور سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے گا۔اس ضمن میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے اثاثوں اور مالی حیثیت کا جائزہ جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا، درخواستوں کی جانچ پڑتال ستمبر 2025 تک اور نج کاری کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔نج کاری کمیشن نے بتایا کہ پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ صرف سنجیدہ سرمایہ کار ہی اہل ہوں۔حکام کے مطابق پری کوالیفکیشن میں سرمایہ کار کمپنیوں کو ملٹی ایئر ریونیو کی شرط پوری کرنا ہوگی، یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بن چکی ہے اور خلیجی ریاستوں اور ترک ایئر لائن سمیت متعدد اداروں کی جانب سے دلچسپی متوقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار کلین پی آئی اے کا ماڈل اپنایا گیا ہے اور حکومت پہلے ہی پی آئی اے کا قرضہ اپنے ذمہ لے چکی ہے ، وفاقی کابینہ نج کاری کمیشن کی سفارش پر نج کاری کی منظوری دے چکی ہے ۔