راولپنڈی:تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق منشیات فروشوں سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ہے۔
سی پی او کے مطابق ایک سال کے دوران 4 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ، دو ڈکیت ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16-A میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک، جب کہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت مہران اور جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی ملزم مزمل ہے۔
ایس ایچ او شاہراہ فیصل تھانہ، انسپکٹر فیصل گل کے مطابق راشد منہاس روڈ پر لال فلیٹ کے قریب پولیس موبائل موجود تھی جب موٹر سائیکل سوار دو شہریوں نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع دی۔
پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ تیسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
انسپکٹر فیصل گل کے مطابق جائے وقوعہ سے تین پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔