Jasarat News:
2025-11-18@22:09:36 GMT

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد متاثر

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد متاثر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: شہر میں ڈینگی مچھر کی افزائش قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 29 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ضلع میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 709 تک پہنچ گئی ہے، اس وقت مختلف اسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی پر قابو پانے کے لیے 1499 ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کر رہی ہیں۔ اب تک 54 لاکھ سے زائد گھروں کی جانچ کی جا چکی ہے جن میں سے ایک لاکھ 64 ہزار گھروں میں ڈینگی لاروا پایا گیا۔ اسی طرح 14 لاکھ سے زیادہ مقامات کی چیکنگ کے دوران 22 ہزار سے زائد جگہوں پر بھی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔

انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں بھی کی ہیں۔ اب تک 4330 مقدمات درج، 1834 عمارتیں سیل جبکہ 10 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے نئے کیسز زیادہ تر سیٹلائیٹ ٹاؤن (ڈی بلاک اور ایف بلاک)، امر پورہ، دھمیال، گنگال، تخت پری، ڈھوک منشی، ڈھوک کھبہ، لکھن اور نیو کٹاریاں سمیت دیگر علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افریقی ملک کانگو میں کان دھنسنے کا المناک حادثہ، 30 سے زائد افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں بڑا حادثہ پیش آیا ہے جہاں کان دھنسنے سے 30 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہفتے کے روز صوبہ لوالابا میں پیش آیا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ متاثرہ مقام سے اب تک کم از کم 32 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ مزید افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس علاقے میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث داخلے پر پابندی عائد تھی، لیکن غیر قانونی کان کن زبردستی اندر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کان کے ڈوبے ہوئے حصے پر ایک عارضی پل بنایا گیا تھا، جو کان کنوں کی بڑی تعداد گزرنے کی وجہ سے اچانک گر گیا اور کان دھنس گئی۔

واضح رہے کہ کانگو میں تقریباً دو لاکھ افراد غیر قانونی کانوں میں انتہائی خطرناک حالات میں کام کرتے ہیں، جہاں ایسے حادثات عام ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • طوفان ملیسا سے 4 لاکھ 77 ہزار بچے متاثر ہوئے‘ اقوام متحدہ
  • راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا
  • رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
  • راولپنڈی میں سرد موسم نے ڈینگی کے وار کم کر دیے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک مریض رپورٹ
  • محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ ختم، آمدنی میں اضافہ شروع
  • راولپنڈی میں گرتے درجہ حرارت نے بالاآخر  ڈینگی کو شکست دے دی
  • افریقی ملک کانگو میں کان دھنسنے کا المناک حادثہ، 30 سے زائد افراد جاں بحق
  • راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 76 افغان زیرِ حراست
  • سندھ : ڈینگی سے 2 خواتین سمیت مزید 3 افراد جاں بحق
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان