ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا سفر ختم نہیں ہوا بلکہ ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لے کر جانا ہے۔

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی دن پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، 23 مارچ مسلمانوں کی تاریخ میں اہم سنگ میل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسی ریاست کا تصور پیش کیا گیا جہاں مسلمان وقار وار آزادی سے رہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا۔

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ و اجداد کی قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے، مملکت خداداد پاکستان عظیم نعمت کبریٰ ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

ایاز صادق نے کہا کہ آج پاکستان کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے، قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ناگزیر ہے۔ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا، یوم پاکستان ہم سب کےلیے تجدید عہد کا دن ہے۔

 پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 23 مارچ ہمیں اسلاف کی ان  قربانیوں اور جدو جہد کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے مادر وطن خاطر دیں، آج ملکی ترقی کے لیے تمام طبقات کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے پاکستان کو آج  دہشتگردی کے ناسور کا سامنا ہے، دہشتگردی جیسے ناسور سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور اتفاق رائے ناگزیر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پوری قوم قربانیاں دینے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

لاہور میں 279 ٹریفک حادثات، 340 افراد زخمی

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج سیاسی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر ملکی ترقی کے لیے یکجا ہونا ہوگا۔ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ سے پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنایا جا سکتا ہے، ہمیں آزادی کی نعمت کی قدر کرتے ہوئے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

“ہمیں بھارت میں کھیلنے کا کوئی شوق نہیں”

قومی ویمنز ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ نے میگا ایونٹ سے قبل بھارت کو دوٹوک جواب دیکر خاموش کروادیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے ورلڈکپ کوالیفائرز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بھارت میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ میں جگہ بنائی۔

ویمنز ورلڈکپ رواں برس بھارت میں شیڈول ہے تاہم پاکستان کے کوالیفائی کرنے کے بعد اب ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔

ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھارتی بورڈ اور حکومت پر واضح کرچکے ہیں کہ ایونٹ کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

اس موقع پر گل فیروزہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اگلے عالمی ایونٹ میں شمولیت اسی فیوژن فارمولے کے تحت ہوگی، جس کا فیصلہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل کیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہاں پر ایشین کنڈیشنز ہوں گی مگر ہم بھارت میں نہیں کھیلیں گے، یہ بالکل واضح ہے اور ویسے بھی ہمیں بھارت میں کھیلنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

گل فیروزہ کا کہنا تھا کہ ہمارے میچز میچز سری لنکا یا دبئی میں ہوں گے جس کا ہمیں فائدہ ہوگا کیونکہ وہاں کنڈیشنز پاکستان کے جیسی ہی ہوں گی ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ہمیں دنیا کو بھارت کا کالا چہرہ دیکھانا چاہئے، علی محمد خان
  • “ہمیں بھارت میں کھیلنے کا کوئی شوق نہیں”
  • ہمیں بھارت میں کھیلنے کا کوئی شوق نہیں
  • پہلگام حملہ کو لیکر آسام میں رکن اسمبلی سمیت 10 افراد گرفتار
  • چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی صحت مند اور منظم ترقی کو فروغ دینے  پر زور
  • پاکستان اپنے  قومی مفاد کا ہر حال میں تحفظ کرے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے گفتگو
  • عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے. محمد اورنگزیب
  • عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے: وزیر خزانہ
  • اٹاری بارڈر بند ، سینکڑوں پاکستانی شہری سرحد پر پھنس گئے
  • علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے، وزیرِ خزانہ