پی آئی اے کی نجکاری کے نئے مسودے، اہداف پر غور کے لیے ہولڈنگ کمپنی کا اہم اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا
پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ اجلاس میں غور ہوگا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
کراچی پورٹ پر تیل بردار جہاز آج رات لنگر انداز ہوگا، پورٹ ذرائع
کراچی پورٹ سے نکالے جانے والا تیل بردار جہاز آج رات دوبارہ لنگر انداز ہوگا۔
پورٹ ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کو امپورٹ، ایکسپورٹ مال ترسیل کےلیے پورٹ آنے کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پورٹ سے نکالا جانے والا تیل بردار جہاز آج رات دوبارہ لنگر انداز ہوجائے گا۔
ذرائع کسٹمز کی کار گو انسپیکشن بھی معمول کے مطابق شروع کردی گئی ہے، کل سے کیماڑی اور منوڑہ سیر کےلیے کشتیاں بھی چلنا شروع ہوجائیں گی۔