پنجاب؛ ڈیرہ غازی خان پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ڈی جی خان:
پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پولیس کے بہادر جوانوں نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اور ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رحیم یار خان پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی اور 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خودکار اسلحے کا استعمال کیا تاہم چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت کی اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد منج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کی اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی بھی موقع پر موجود رہے۔
کارروائی کے بعد مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے مزید محفوظ بنائی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوکی پر اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ پہلے سے فراہم کیا گیا ہے، پنجاب پولیس کے بہادر سپاہی ملک و قوم کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خوارجی دہشت گردوں پنجاب پولیس کے ڈیرہ غازی خان حملہ ناکام کے خلاف کی اور
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد‘ پشاور‘ وارسک ( خبر نگار خصوصی‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم وارسک میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ مقابلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان کے نام سے ہوئی۔ دو شناختی کارڈز، تین اے ٹی ایم کارڈز اور موبائل فون برآمد ہوا۔ جبکہ فرار ہوئے دہشت گردوں سے ایک ایس ایم جی، راکٹ لانچر اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانسٹیبل کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔