پوپ فرانسس اسپتال سے صحت یاب ہو کر ویٹیکن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
VATICAN CITY:
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس، پانچ ہفتے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ویٹیکن واپس پہنچ گئے ہیں۔
88 سالہ پوپ فرانسس نے روم کے جیمیلی اسپتال میں دوہرے نمونیا کے خلاف کامیاب علاج کے بعد اسپتال چھوڑا۔
انہوں نے 14 فروری کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر شرکت کی، جب اسپتال سے واپسی کے دوران انہوں نے ہاتھ ہلا کر عقیدت مندوں اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: شدید بیماری میں مبتلا پوپ فرانسس کی پہلی تصویر اسپتال سے جاری
پوپ فرانسس کو پولیس کے سخت حفاظتی حصار میں ویٹیکن منتقل کیا گیا۔ تاہم، ان کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ پوپ کو مکمل صحت یابی میں ابھی کافی وقت لگے گا۔
طبی ماہرین نے انہیں ویٹیکن میں مزید دو ماہ آرام کرنے کی تجویز دی ہے اور اس دوران انہیں بڑی یا دباؤ والی ملاقاتوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کے باعث یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ پوپ فرانسس آنے والے مہینوں میں کتنی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں: پوپ فرانسس کی علالت سے ویٹیکن میں غیر یقینی صورتحال، اہم تقریبات معطل
ویٹیکن سٹی کے ترجمان نے کہا کہ پوپ فرانسس فی الحال مکمل آرام کریں گے، اور مذہبی تقاریب میں ان کی شرکت کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اسپتال سے واپسی کے وقت پوپ فرانسس وہیل چیئر پر سوار تھے، اور ان کے سفید مذہبی لبادے کے نیچے دونوں بازوؤں پر پٹیاں واضح نظر آ رہی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوپ فرانسس اسپتال سے
پڑھیں:
عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام
اسلام آباد: حکومت نے عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کےلئے اہم اقدام کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جو کہ جعل سازی کو روکنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔
عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کیلئے قابلِ عمل ہے۔
وزارت مذہبی امور نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ہدایت کی ہے کہ عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔
ترجمان نے کہا کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے اور عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔