بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کےخلاف 26 نومبر کے 31 مقدمات کی تفتیش کیلئے 7 تفتیشی افسران اڈیالہ جیل میں موجود تھے،
عدالت نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کے لیے بھی درخواست دائر کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بی بی کی
پڑھیں:
پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
اسلام آباد میں یوسف رضاگیلانی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کئے،افغانستان میں بدامنی سے مہاجرین نے پاکستان کا رخ کیا،پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے کردار اداکیا۔