اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے نامور سینئر اینکرز، معروف صحافیوں، کالم نگاروں، تجزیہ کاروں اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران وفاقی وزیر نے ہر مہمان کا فرداً فرداً استقبال کیا اور ان سے بالمشافہ ملاقات کر کے ان کی شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں اسلام آباد کلب میں وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام اور مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کی میزبانی میں سینئر صحافیوں، بیوروچیفس اور میڈیا پرسنز کے اعزاز میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

انجینئر امیر مقام خود میزبانی کے فرائض انجام دیتے نظر آئے، جو ان کی عوامی رابطے اور خلوص کا عملی ثبوت تھا۔ افطار پارٹی کے دوران مختلف صحافیوں سے ملکی سیاست، معیشت، مسئلہ کشمیر، صحافتی آزادی اور دیگر اہم قومی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ امیر مقام نے اس موقع پر صحافی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے آزادی صحافت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس کی آزادی و مضبوطی جمہوری معاشروں کی پہچان ہے۔مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو مزید اجاگر کریں گے اور پاکستان کے اصولی مؤقف کو ہر پلیٹ فارم پر جرأت مندی سے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی امیدیں پاکستان سے وابستہ ہیں اور اس مسئلے کا پرامن حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے حکومت پاکستان ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔تقریب میں موجود نامور صحافیوں اور اینکرز نے امیر مقام کی مہمان نوازی، خلوص اور عاجزانہ رویے کو سراہا اور انہیں ایک مدبر سیاستدان اور حقیقی عوامی لیڈر قرار دیا۔ صحافیوں نے کہا کہ آج کے دور میں ایسے سیاستدان کم نظر آتے ہیں جو خود میزبانی کریں، لوگوں کے درمیان بیٹھیں اور ان کے مسائل کو سنیں۔افطار ڈنر کے اختتام پر وفاقی وزیر نے صحافی برادری کا دوبارہ شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ میڈیا پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر مسلم لیگ ن افطار ڈنر

پڑھیں:

مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 

وزیرآباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں وزیرآباد جائیں گی، وہ اوجلہ پل کے قریب مقامی مارکی میں مسلم لیگی عمائدین و کارکنان سے خطاب کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے لیے تقریب کے بعد مقامی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ، ضمنی الیکشن کے لیے این اے 66 کے امیدوار بلال فاروق تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • جیڈ اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بن گئے
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
  • امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں
  • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی سیلابی صورتحال پر بریفنگ
  • گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: منتظمین اور گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ آمنے سامنے
  • قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف