وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین ، احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ اور شزا فاطمہ سمیت وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین نادرا اور چیئرمین پی ٹی اے شریک ہوئے۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
دوران اجلاس وزیراعظم کو رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیکج میں پیسے مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پہنچائے جارہے ہیں، رمضان پیکج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے لیے ہے، پیکج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا اور ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
Currency Exchange Rate Monday March 24, 2025
دوران اجلاس وزیراعظم نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں اپنایا جائے اور رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رمضان ریلیف پیکج
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلبی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
بعد ازاں، سینیٹ اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
ایجنڈے میں مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات اور اہم قانون سازی شامل ہے، جبکہ سینیٹر شیری رحمٰن ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کی 2 رپورٹس پیش کریں گی۔
اسی طرح ایجنڈے کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے، اسی طرح سینیٹر عون عباس یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر رپورٹ ایوان میں رکھیں گے۔
مزید بتایا گیا کہ سینیٹر رانا محمود الحسن نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کریں گے جبکہ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ قانونِ شہادت (ترمیمی) بل 2025 پیش کریں گے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورچوئل ایسٹس آرڈیننس میں 120 روز کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے، اسی طرح وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی فرنٹیر کانسٹیبلری (تنظیمِ نو) آرڈیننس 2025 ایوان میں رکھیں گے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کنگ حمد یونیورسٹی نرسنگ بل اور دانش اسکول اتھارٹی بل پیش کریں گے جبکہ وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ آسان کاروبار بل 2025 سینیٹ میں پیش کریں گے۔