وائٹ ہاؤس کی جانب سے یمن پر حملے کا خفیہ منصوبہ حادثاتی طور پرصحافی کو بھیجے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز

واشنگٹن : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے غلطی سے یمن کے ایران سے جڑے حوثیوں کے خلاف امریکی حملے سے قبل جنگ کے منصوبے ایک میسجنگ گروپ میں شیئر کر دیے، جس میں ایک صحافی بھی شامل تھا، وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اس بات کا انکشاف کیا، جس کی تفصیل ”دی اٹلانٹک“ نے فراہم کی۔
جیفری گولڈبرگ کا کہنا ہے کہ دنیا کو تو یمن پر امریکی بمباری کا 15 مارچ کو امریکا کے ایسٹرن ٹائم 2 بجے دوپہر معلوم ہوا تاہم انہیں یہ اطلاع 2 گھنٹے پہلے ہی مل گئی تھی کہ ممکنہ طورپر حملے کیے جارہے ہیں۔

جیفری گولڈبرگ نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے 11 بج کر 44 منٹ پر مجھے بھی جنگ کا تمام ترمنصوبہ ٹیکسٹ پیغام میں غلطی سے بھیج دیا تھا۔ اس منصوبے میں ہتھیاروں کی نوعیت ، اہداف اور حملے کا وقت بھی درج تھا۔

اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر انچیف جیفری گولڈ برگ نے کہا کہ انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اتنی لاپروائی برت سکتی ہے کہ جنگی منصوبے کیلئے سنگل پلیٹ فارم استعمال کیا جارہا ہو اور قومی سلامتی مشیر انہیں گروپ میں شامل کرلے۔

صحافی نے بتایا کہ 11 مارچ کو انہیں میسیجنگ سروس سے متعلق سگنل ایپلی کیشن پر مائیکل والز نامی شخص کی جانب سے کنکشن کی ریکویسٹ ملی تھی۔ وہ یہ سمجھے کہ مائیکل والز صدرٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر ہیں تاہم انہیں یقین نہیں تھا کہ یہ صدارتی مشیر ہی ہوں گے۔ وہ مائیکل والز سے ماضی میں مل تو چکے ہیں تاہم انہیں غیر معمولی لگا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان سے رابطہ کیا ہے کیونکہ صدرٹرمپ کا ان سے ماضی میں رویہ بعض اوقات سرد مہری پر مبنی رہا ہے۔

جیفری گولڈبرگ نے کہا کہ اس لیے میں یہ سمجھا کہ شاید کوئی مجھے پھانسنے کیلئے والز کا بہروپ اختیار کیے ہوئے ہے۔تاہم درخواست اس امید سے قبول کرلی کہ شاید اصل صدارتی مشیران سے یوکرین، ایران یا کسی اور اہم معاملے پر چیٹ کریں گے۔

صحافی کے مطابق جمعرات کو، صحافی کو سگنل چیٹ گروپ ”حوثی پی سی اسمال گروپ“ میں شامل ہونے کا نوٹس ملا۔ مائیکل والز نے پیغام بھیجا کہ ایک گروپ بنایا جا رہا ہے تاکہ حوثیوں سے رابطہ رکھا جا سکے، خاص طور پر اگلے 72 گھنٹوں کے لیے۔ اس کے ساتھ ہی، ان کے نائب الیکس وانگ ایکشن آئٹمز کے لیے ٹائیگر ٹیم بنا رہے تھے اور شام تک مزید معلومات بھیجی جانے کی بات کی گئی۔

جیفری گولڈ برگ کا کہنا ہے کہ پرنسپلز کمیٹی میں سینئر قومی سلامتی اہلکار شامل ہوتے ہیں، جیسے وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، اور سی آئی اے ڈائریکٹر۔ یہ پہلی بار تھا کہ اس سطح کی میٹنگ کمرشل میسیجنگ ایپ پر ہوئی۔ ایک منٹ بعد، ایم اے آر نے اطلاع دی کہ محکمہ خارجہ نے مائیک نیڈہیم کو نمائندہ مقرر کیا ہے۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ نائب صدر کے نمائندے اینڈی بیکر ہوں گے، اور ٹی جی نے لکھا کہ نیشنل انٹیلی جنس کے نمائندے جو کینٹ ہوں گے۔

ڈیموکریٹک ارکانِ کانگریس نے اس غلطی پر شدید تنقید کی اور اسے امریکی قومی سلامتی کی خلاف ورزی اور قانون کی پامالی قرار دیا، جس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ مزید برآں، ڈیموکریٹک رہنماؤں نے سگنل ایپ کے ذریعے حساس معلومات کا تبادلہ غیر قانونی قرار دیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 

پی اے سی میں 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت جاری جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  آڈٹ حکام  نے بتایا کہ پنشن شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش سے مختلف افراد کو ادا کی گئ، ساٹھ سال سے کم عمر مردوں اور 55 سال سے کم عمر خواتین کو پنشن جاری کی گئی۔

سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانی  نے کاہ کہ ایسا نہیں ہے جو نظر آرہا ہے۔

چیئرمین ای او بی سی نے کہا کہ  پنشن میٹرک کی سند پر دی گئی،  ہم میٹرک کی سند دیکھ پنشن دیتے ہیں۔

جنید اکبر خان  نے کہا کہ معیار ایک رکھیں کہ پنشن شناختی کارڈ پر جاری کریں گے، یا میٹرک کی سند پر۔

متعلقہ مضامین

  • بارہ ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف
  •  پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب 
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب
  • 12 ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعدپاکستان کیخلاف ایک اور بھارتی منصوبہ بے نقاب، پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرنے کا خدشہ
  • 5131 غلط افراد کو ای او بی آئی کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کے ورثا کیا کہہ رہے ہیں؟
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
  • امریکی حملے کا منصوبہ ایک اور چیٹ روم میں لیک ہونے کا انکشاف