اڈیالہ جیل توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
وکیل بانی پی ٹی آئی کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کل عدالت کی جانب سے توشہ خانہ 2 کیس کی نئی تاریخ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل 26 مارچ کو اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا۔ وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔ خالد یوسف چودھری نے کہا کہ کل عدالت کی جانب سے توشہ خانہ 2 کیس کی نئی تاریخ دی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت
پڑھیں:
انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ
اسلام آباد:
انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاون کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے، جس پر آج سماعت میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں عمر ایوب کی جانب سے وکیل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور میڈیکل رپورٹ جمع کراتے ہوئے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ عمر ایوب کو طلبہ کا نوٹس موصول ہی نہیں ہوا تھا۔
وکیل کی درخواستک ے بعد عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
Tagsپاکستان