ہنگو؛ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کمانڈر مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پشاور:
سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر مارا گیا۔
دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہنگو میں پیش آیا، جہاں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر سعید ہلاک جب کہ اس کے ساتھ فرار ہو گئے۔
ہلاک دہشت گرد سعید پولیس اہل کار قدرت اللہ کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنوں؛ سیکورٹی فورسز نے 6 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے
ویب ڈیسک : سیکورٹی فورسز نے بنوں میں کارروائی کے دوران 6 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے، جبکہ فائرنگ سے 4 خوارج زخمی ہوئے ۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ 4 زخمی ہوئے ۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے