9 مئی ریڈیوپاکستان حملہ کیس؛ رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
نوانکوٹ: پتنگ بازی کے سامان کی خرید و فروخت کرنے والاملزم گرفتار
پراسیکیوشن کے مطابق ایم پی اے سمیت دیگر ملزمان ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں نامزد ہیں۔ 9 مئی کو ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان عمارت کو نذر آتش کیا، جس پر تھانہ شرقی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ٹرائل شروع کیا گیا اور اب ملزمان پیش نہیں ہورہے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔
نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، لاہوربورڈ
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پشاور: خواجہ سرا تتلی کے قاتل گرفتار، دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا انکشاف
پشاور:گلبہار میں ایک ہفتے قبل خواجہ سرا "تتلی" کو قتل کیے جانے کا معمہ حل ہوگیا، اسے دوستے نہ کرنے پر قتل کیا گیا، پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں یکم جولائی کو خواجہ سرا تتلی کو قتل کیا گیا جس پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان، ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران سروس روڈ نزد ریسکیو آفس خواجہ سراء فرمان عرف تتلی کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔
واقعہ میں ملوث ملزمان سلمان ولد افضل سکنہ قادر آباد گلبہار اور نیاز محمد ولد جان محمد سکنہ سردار احمد جان کالونی فقیر آباد نے ابتدائی تفتیش کے دوران فرمان عرف تتلی کے قتل میں کا اعتراف کیا اور اسے دوستانہ تعلقات کا شاخسانہ قراردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔