کوئٹہ: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
کوئٹہ پولیس تھانہ آر ڈی 238 کی حدود میں صحبت پور کے علاقے میں گھر پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل کر دیے گئے ہیں۔ قتل کیے گئے افراد میں میاں بیوی اور 5 بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک سال سے لے کر 15 سال تک کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے کسان کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگا دی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والا خاندان کسان تھا، جو مقامی زمیندار کی زمین پر کاشتکاری کرتا تھا، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خونی واقعہ زرعی زمین کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال صحبت پور کوئٹہ کوئٹہ پولیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صحبت پور کوئٹہ کوئٹہ پولیس
پڑھیں:
پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔