بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بین الاقوامی کاروباری اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری نے چین کی اقتصادی ترقی اور روزگار کو فروغ دیا ہے، چین کی تکنیکی اور انتظامی ترقی کو آگے بڑھایا ہے، اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دیا ہے۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری ادارے چینی طرز کی جدیدکاری، چین کی اصلاحات، کھلے پن، جدت طرازی اور تخلیق، اور دنیا کے ساتھ چین کے رابطے اور اقتصادی گلوبلائزیشن میں انضمام میں اہم شراکت دار ہیں.

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ بیرونی دنیا کے لیے کھلا پن چین کی بنیادی قومی پالیسی ہے، چین اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے اور غیر ملکی سرمائے کے استعمال کی پالیسی کبھی تبدیل نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی۔ چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے استعمال کے لئے قوانین، ضوابط، پالیسیوں اور ورک سسٹم کا نسبتاً مضبوط نظام تشکیل دیا ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کو فروغ دیا ہے، اور فعال طور پر ایک فرسٹ کلاس بین الاقوامی کاروباری ماحول تخلیق کیا ہے جو مارکیٹ اور قانون پر مبنی ہے. چین غیر ملکی تاجروں کے لئے ایک مثالی، محفوظ اور امید افزا سرمایہ کاری کی منزل ہے، اور چین کے ساتھ چلنا مواقع کے ساتھ چلنا ہے، چین پر یقین کرنا آنے والے کل پر یقین کرنا ہے، اور چین میں سرمایہ کاری کرنا مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے.شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مارکیٹ تک رسائی کی رکاوٹوں کو کم کرنے اور کھلے پن کو مزید وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس بات کی ضمانت دی جائے گی کہ چین میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری ادارے مساوی قومی سلوک سے مستفید ہوں اور مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت برقرار رکھیں۔ غیر ملکی تاجروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جائے گا ۔اس ملاقات میں 40 سے زائد عالمی کمپنیوں کے چیئر مین، سی ای اوز اور غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی بزنس ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کو فروغ دیا ہے سرمایہ کاری جن پھنگ نے چین میں کھلے پن چین کی

پڑھیں:

پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں منظور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: دو دہائیوں بعد پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آف شور ایکسپلوریشن کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق لائسنسز کے پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری بڑھ کر 1 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ 23 بلاکس کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جو تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے، جو پاکستانی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

امریکی ادارے کی حالیہ اسٹڈی کے مطابق پاکستان کے سمندری علاقوں میں 100 ٹریلین کیوبک فٹ تک گیس کے ممکنہ ذخائر موجود ہیں، اسی ممکنہ پوٹینشل کی بنیاد پر آف شور راؤنڈ 2025 کا آغاز کیا گیا تھا، جو اب کامیاب رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دفاعی صنعت میں انقلاب، بنگلہ دیش کا ڈیفنس اکنامک زون قائم کرنے کا منصوبہ
  • بنگلہ دیش ایئر فورس کا چین کے اشتراک سے ڈرون پلانٹ قائم کرنے کا اعلان
  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں منظور
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع