ایمل ولی کا عیدالفطر کل منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے عیدالفطر کل (اتوار) 30 مارچ کو منانے کا اعلان کردیا۔
پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے تمام دنیا کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی دلی مبارک باد دی اور کہا کہ رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مظلوم مسلمان کو خصوصی طور پر عید مبارک کہتے ہیں۔
اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ حالات کے پیش نظر اس عید پر ولی باغ میں ملاقات ممکن نہیں ہوگی، عیدالفطر پر غرباء، ضرورت مندوں اور بے سہارا افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔