شین وارن کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی، برطانوی اخبار کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اہم انکشاف کیا کہ معروف لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔
اخبار نے ایک سینیئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیگ اسپنر کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، تھائی پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے کمرے سے غائب کر دی اور اس دوا کا رپورٹ میں بھی کہیں کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
افسر نے اپنے اس دعوے میں اخبار کو بتایا کہ ممنوعہ دوا کو غائب کرنے کیلئے ’اوپر‘ سے حکم آیا تھا اور اس کی تحقیقات نہ کرانے کا فیصلہ آسٹریلوی کھلاڑی کی عزت کے خاطر کیا گیا تھا، جس میں آسٹریلوی حکام کی منشا بھی شامل تھی۔
برطانوی اخبار کو تھائی پولیس افسر نے بتایا کہ شین وارن کے ساتھ اس رات موجود خواتین سے بھی کوئی تفتیش نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ لیگ اسپن بولنگ کے جادوگر 52 سالہ سابق کینگرو کھلاڑی شین وارن 4 مارچ 2022 کو تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی کے جزیرے میں ایک ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی تھی۔
پاسداران انقلاب دہشتگرد، ایران کو نیو کلیئر پروگرام کے پھیلاو سے روکیں گے ، امریکہ کی دھمکی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پولیس افسر شین وارن موت کی
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی
لاہور:پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 میں حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ہر سرکاری یا پرائیویٹ ادارے کا اکاؤنٹس افسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق اگر افسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازم کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہوتا تھا اور ٹیکس خود جمع کروانے والے متعدد اشخاص کم تنخواہ ظاہر کیا کرتے تھے۔
ترمیمی بل کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروار کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا۔ بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔