Islam Times:
2025-06-09@18:53:53 GMT

دشمن کو خوفناک سرپرائز دیں گے؛ یمنی وزیر دفاع کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

دشمن کو خوفناک سرپرائز دیں گے؛ یمنی وزیر دفاع کا اعلان

یمنی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی حملے سے یمن کے موقف اور جنگی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یمنی عوام کے ارادے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کا موقف واضح ہے اور خواہ کتنے ہی خطرات ہوں یمنی قوم اپنے موقف ثابت قدم رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہماری فوج دشمن کے سامنے مضبوط ہے اور کوئی بھی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ ہماری فوج دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ایک مضبوط قوت ہے جسے شکست نہیں دی جاسکتی اور ہم دشمن کو خوف ناک سرپرائز دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج نہ صرف یمن بلکہ امت اسلامیہ کے اہم مسائل کے لیے عظیم فتوحات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جن میں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہے۔

العاطفی نے کہا کہ یمن اور اس کی مسلح افواج قومی قیادت کی حمایت سے متعدد جنگی مشنز انجام دینے کی فوجی طاقت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی صنعت کے میدان میں، ہمارے پاس وسیع جنگی توانائی موجود ہے جس سے دشمن حیران جب کہ دوست خوش ہوں گے۔ یمنی وزیر دفاع نے زور دیا کہ امریکی حملے سے یمن کے موقف اور جنگی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یمنی عوام کے ارادے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کا موقف واضح ہے اور خواہ کتنے ہی خطرات ہوں یمنی قوم اپنے موقف ثابت قدم رہے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر دفاع انہوں نے یمن کے کہا کہ

پڑھیں:

سینٹ انتخابات کا فوری اعلان اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے، اسد قیصر   

پشاور (آئی این پی)  پی ٹی آئی کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے۔ ایک ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تاخیر کیلئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ابھی فیصلہ آیا نہیں لیکن انہیں یقین ہے وہ سینیٹ میں اپنی نشستیں بڑھائیں گے، صوبے کو سینیٹ سے محروم رکھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کے پی کو فنڈز بھی نہیں دیے جارہے اور سینیٹ انتخابات بھی نہیں کروا رہے، چیف الیکشن کمشنر میں کچھ اخلاقیات ہیں تو استعفیٰ دے دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بات چیت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا الٹا ہم پر مزید دبائو ڈالنے کی کوشش کی۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ عید کے بعد محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوگی، عید کے بعد ہر صوبے میں آل پارٹیز کانفرنس کریں گے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب شرح تعلیم میں سرفہرست ، کے پی سب سے پیچھے
  • فلاڈیلفیا میں پرانے بس ڈپو میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، متعدد بسیں جل گئیں
  • پانی بند کرنے کی دھمکی جنگی اقدام تصور ہوگا؛ بلاول بھٹو نے مؤقف واضح کردیا
  • گریٹا تھنبرگ کی امن مشن کشتی،غزہ جانے والی امداد کو روکنے کا حکم، اسرائیلی وزیر دفاع کا اشتعال انگیز بیان
  • بھارت میں مذہب کے نام پر فراڈ کا خوفناک انکشاف
  • آج کا پاکستان کل جیسا نہیں رہا! نئی صف بندی؟
  • ’بدقسمتی‘، خواجہ آصف کا غزہ سے متعلق مسلم دنیا کی خاموشی پر اظہار افسوس
  • فلسطین کی آزمائش پر عالم اسلام خاموش، اللہ دشمنوں کو نابود کرے: خواجہ آصف
  • فلسطینی اس وقت آزمائش میں ہیں، عالم اسلام خاموش ہے، خواجہ آصف
  • سینٹ انتخابات کا فوری اعلان اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے، اسد قیصر