ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سرگودھا روڈ سچا سودا نزد ڈیرہ بازیگراں کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکلوں کو روندھ دیا جس سے 3 موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک معمولی زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں کار کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سرگودھا روڈ سچا سودا نزد ڈیرہ بازیگراں کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکلوں کو روندھ دیا جس سے 3 موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک معمولی زخمی ہوا۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آتشزدگی، ساڑھے 12 ہزار ایکٹر اراضی متاثر

امریکا کی ریاست نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آگ لگ گئی، ساڑھے 12 ہزار ایکٹر اراضی جل گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ریاست نیوجرسی کے علاقے پائن لینڈز کے جنگلات میں لگی آگ بیس سال میں سب سے بڑی آگ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اہلکاروں کا بتانا ہے کہ 2007ء میں ایسی ہی آگ سے 17 ہزار ایکٹر علاقہ متاثر ہوا تھا جبکہ موجودہ آگ 12 ہزار 500 ایکٹر سے زیادہ رقبہ پر پھیل چکی ہے اور اس پر 40 فیصد قابو پایا جا چکا ہے۔

آگ کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے آبادی کو فی الحال خطرہ نہیں تاہم 13 سو گھر آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہونے کی صورت میں تین سے پانچ ہزار افراد کو انخلاء کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں کی جاسکی ہیں، آگ سے قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ریاست کی لیفٹیننٹ گورنر تاہیشہ وےTahesha Way نے علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • لاہور، دریائے راوی میں ایک گھر کے تین بچے ڈوب کر جاں بحق
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
  • نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آتشزدگی، ساڑھے 12 ہزار ایکٹر اراضی متاثر
  • بلوچستان کی قابل فخر آئی ٹی یونیورسٹی جہاں طلبہ وطالبات پُرامن ماحول تعلیم حاصل کر رہے ہیں
  • کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق