کچھ لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی کہ عمران خان کا میسج باہر نہ آئے، فیصل چوہدری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی پچھلے دنوں اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی کہ میسج باہر نا آئیں۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں ہونا یا نا ہونا ایک روٹین کی بات ہے، آج بھی جن لوگوں نے عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام آج بھی باہر نہیں آیا، خان صاحب جو جنگ جیت رہے تھے وہ بیانیے کی ہوتی تھی، بانی پی ٹی آئی کا اندر سے ایک موقف آتا تھا تو بہت تیزی سے اثر انداز ہوتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا میسج تب باہر آتا تھا جب میری یا علیمہ بی بی کی بات ہوتی تھی، بانی پی ٹی ائی سے ضلعی جنرل سیکٹری کی بات کرنا ان کا لیول نہیں ہے-
جہلم میں گھریلو لڑائی ختم کرانا چچا کو مہنگا پڑ گیا ، بھتیجے نے قتل کردیا
فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میرا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے جب کہیں گئے میں وکالت کرونگا، خان صاحب کی رہائی میں جتنی دیر ہو گی ملک کا اتنا نقصان ہے، یہ لگتا ہی نہیں کہ خان صاحب بنی گالہ اور جیل میں بیٹھنے میں فرق ہے-ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب بہت بہادر انسان نہیں اس میں کوئی شک نہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں صحت مند ہیں وہ اندر تگڑے ہیں وہ لڑ رہے ہیں، پارٹی کی نئی تنظیم سازی کی ضرورت ہے، اعظم سواتی اور عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جا رہا ہے-
ایشوریہ اور ابھیشیک کی نئی ویڈیو وائرل، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
لاہور:سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کی سفارش پر ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کے تحت بانی پی ٹی آئی آئندہ تمام عدالتی سماعتوں میں اڈیالہ جیل سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے متعلقہ عدالتوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ویڈیو لنک نظام کو فعال بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔