ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ کے قائم ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے دستبردار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ مسک اور صدر ٹرمپ نے فیصلہ کیا کہ مسک دوبارہ اپنے کاروبار کو دیکھیں، انہیں حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ذمے داری سونپی تھی اور ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں قائم کردہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) سے دستبردار ہوگئے۔ امریکی اخبار نے ایلون مسک کے حکومتی کردار سے دستبردار ہونے سے متعلق انکشاف کیا اور کہا کہ ٹرمپ نے کابینہ اور قریبی افراد کو مسک کے دستبردار ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ مسک اور صدر ٹرمپ نے فیصلہ کیا کہ مسک دوبارہ اپنے کاروبار کو دیکھیں، انہیں حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ذمے داری سونپی تھی اور ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ تھے۔ امریکی اخبار کے مطابق حکومتی کردار سے دستبرداری کی مسک کی ٹیم یا وائٹ ہاؤس نے تصدیق نہیں کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی اخبار کیا کہ مسک
پڑھیں:
ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم
ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔
امریکی وفاقی جج کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کے ثبوت طلب نہیں کیے جاسکیں گے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو ووٹنگ کے لیے وفاقی سطح پر ایسی شرط عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں جاری ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا۔