سوال نامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے: تیمور جھگڑا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
تیمور جھگڑا---فائل فوٹو
سابق صوبائی وزیر کے پی کے تیمور جھگڑا نے پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے سوال نامے پر تحریری جواب بھجوادیا۔
تیمور جھگڑا نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کا سوال نامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے، مجھے پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوالنامے میں مجھ سے صحت کارڈ کے لیے اسپتالوں کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا، صحت کارڈ کے لیے اسپتالوں کے انتخابات سے میرا کوئی تعلق ہی نہیں۔
پی ٹی آئی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے چھان بین شروع کر دی۔
تیمور جھگڑا نے جواب میں کہا کہ پنشن اصلاحات کو سراہنے کے بجائے پوچھا گیا کہ پنشن ادائیگی کے لیے فنڈز کیوں استعمال کیے گئے؟ صوبے کو مالی بحران سے نکالنے کی میری کوشش کو جرم کے طور پر بتایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلیٰ کو مجھے کے پی کابینہ میں شامل کرنے کا کہا، وزیرِ اعلیٰ نے تجویز دی کہ پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی سے میری کلیئرنس ہو گی۔
سابق صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے صوبائی کابینہ کا حصہ بننے کی کوئی خواہش نہیں، میں اپنا جواب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور مرکزی جنرل سیکریٹری کو پیش کروں گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تیمور جھگڑا
پڑھیں:
اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے معاملے پر جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
اجلاس کے دوران وکلاء نے مائیک چھین کر تقریر کرنے کی کوشش کی اس دوران صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر نے وکلاء کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔
اسماعیل بلوچ، آصف تمبولی، عتیق الرحمن صدیقی و دیگر وکلا تقریر کیلئے اسٹیج پر آئے، وکلا نے نعیم گجر سے اپنی حامی وکلاء کی تقاریر کروانے کا الزام عائد کیا اور اسی الزام کے سبب تنازع پیدا ہوا۔