چینی صدر کی شجرکاری کی سرگرمی میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے دارالحکومت بیجنگ میں شجرکاری کی ایک سرگر می میں شرکت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سبز ترقی کے تصورات کو فعال طور پر اپنانا چاہیے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا چاہیے۔ لی چھیانگ ، چاؤ لہ جی، وانگ حو ننگ، چھائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی اور ہان ژینگ سمیت دیگر پارٹی اور ریاست کے رہنماؤں نے شجرکاری میں حصہ لیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اس موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ فی الحال چین میں جنگلاتی رقبہ کا تناسب 25 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے، جو عالمی سطح پر نئے سبز رقبے کا تقریباً 25 فیصد حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل کوششوں کے بعد، صحرائے تکلمکان نے “سبز اسکارف” پہن لیا ہےا ور کورچن ریت کے میدان دوبارہ گھاس کے میدانوں کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ یہ وہ کامیابیاں ہیں جو آسانی سے حاصل نہیں ہوئیں۔صدر شی نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری مسلسل جاری ہے، اور عوام کو اس کا براہ راست اور گہرا احساس ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی، یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ملک میں جنگلات اور گھاس کے وسائل کی کل مقدار ابھی بھی ناکافی ہے، اور معیار ابھی بھی مطلوبہ سطح پر نہیں ہے لہذا نمایاں مسائل کا حل کیا جانا ضروری ہے۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ملک کو سرسبز بنانے کے لیے “معیار کو بہتر بنانے”، “صنعت کو فروغ دینے” اور “عوام کی فلاح” پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان امور کمیٹی کا اجلاس، انتخابی تیاریوں پر غور
شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی گلگت بلتستان امور کمیٹی کی ایک اہم مشاورتی نشست سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کی سینئر قیادت اور سی سی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جب کہ آمدہ انتخابات کے تناظر میں پالیسی امور زیر بحث آئے۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مرکزی سطح پر سید نئیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، اور سید سبط الحیدر بخاری شامل تھے۔ گلگت بلتستان سے امجد حسین ایڈووکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان، سید مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان، انجینئر اسماعیل، سعدیہ دانش، عمران ندیم، ظفر اقبال، ڈاکٹر شریف استوری، بشیر احمد، اور جمیل احمد نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی خطے کی ترقی، خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔