کراچی کورنگی کریک میں گیس پاکٹ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : ٹی پی ایل پراپرٹیز نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی تلاش کے لیے ٹیسٹ ویل کی کھدائی کے دوران گیس پاکٹ دریافت کرلیا ہے۔
ٹی پی ایل پراپرٹیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لکھے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ ابتدائی تکنیکی جائزوں کے ساتھ ساتھ صنعت کے ماہرین کی جانب سے ظاہر کردہ آزادانہ خیالات کی بنیاد پر یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ گیس کم بائیوجینک میتھین ہو سکتی ہے، جو قدرتی طور پر نامیاتی مادے کے سڑنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گیس ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ علاقہ قدرتی گیس کے ذخائر کا حصہ نہیں ہے اس لیے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گیس کی یہ پاکٹ قدرتی طور پر ختم ہونے کا امکان ہے بشرطیکہ آگ کو جلنے دیا جائے۔ حالیہ ٹیسٹ معروف قومی اور بین الاقوامی مشاورتی اداروں کے تعاون سے کیے جانے والے وسیع مطالعات کے سلسلے کا حصہ تھا، جس میں جیو ٹیکنیکل اسٹڈیز، مٹی کی ساخت اور آلودگی کے ٹیسٹ، الیکٹریکل ریسسٹیویٹی (ای آر) سروے، ایک جامع ماحولیاتی اور سماجی اثرات کی تشخیص (ای ایس آئی اے) اور دیگر بیس لائن مطالعات شامل ہیں۔
چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار
پی ایس ایکس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 28 مارچ 2025 کی رات کو یہ واقعہ پیش آیا اور اس کے بعد کمپنی نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھی مطلع کیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وادی سون، غیرقانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گرفتار، 19 مقدمات درج
لاہور:وادی سون میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں اب تک 19 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 20 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو پناہ دینے والے 4 مالک مکان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پولیس نے 7 دکانوں کو سیل کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص غیرقانونی افراد کو دوکان یا مکان کرائے پر نہ دے۔
پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی فرد کو پناہ دینے سے گریز کریں، تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔