لاہور میں مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے لاہور کے مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ان مخصوص علاقوں میں سکول صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے،محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران سکولوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں۔نئے اوقات کار کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاون، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے سکولوں پر ہوگا۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم سکولوں پر ہوگا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الٰہی روڈ کے سکولوں پر ہو گا۔(جاری ہے)
نوٹیفکیشن میں پی ایس ایل میچز کا 28 مارچ سے 21 اپریل تک کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔
لاہور میں پی ایس ایل کے میچز 24 اپریل سے 18 مئی تک مختلف دنوں میں شیڈولڈ ہیں۔واضح رہے کہ چند روزقبل بھی محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کیلئے گرمیوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا تھا جس میںیکم اپریل سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا گیاتھا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق سکولوں کے نئے اوقات کار کے شیڈول کے مطابق 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل کرنے کا اعلان کیاگیاتھا۔بتایاگیاتھا کہ نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں تعلیمی اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے دن سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہو گی۔ جبکہ ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔اسی طرح سیکنڈ شفٹ سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ سکولوں کی ابتدا دوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔تمام اساتذہ کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ مقررہ اوقات سے 15 منٹ پہلے سکول پہنچیں اور چھٹی کے بعد آدھا گھنٹہ مزید سکول میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ سکولز ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار نئے اوقات کار کا شفٹ سکول کے مطابق بجے تک
پڑھیں:
امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں
امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندی ایران کی کئی شخصیات اور کمپنیوں پر عائد کی گئی ہے۔ ایران کی مدد کرنیوالی 12 سے زائد ہانگ کانگ اور یوے ای کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی آئل کی فروخت سے حاصل رقم دہشت گرد تنظیموں کو جاتی ہے۔ ایران کی سرگرمیوں کے خلاف سخت مالی اقدامات جاری رہیں گے۔ پابندیوں کا مقصد ایران کی مشرق وسطیٰ میں منفی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔