اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ میانمار میں تباہ کن زلزلے کے بعد جنگ بندی کا اعلان کرنے کے باوجود ملکی فوج کی جانب سے اپنے مخالف گروہوں پر بمباری اور زمینی حملے جاری ہیں۔

ہائی کمشنر کی ترجمان روینہ شمداسانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ ایسے بعض حملے گزشتہ جمعے کو زلزلہ آنے سے فوری بعد کیے گئے جبکہ لوگوں کو تباہ کن حالات کا سامنا ہے۔

Tweet URL

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق زلزلہ آنے کے بعد ملک بھر میں فوج کی جانب سے 61 حملوں کی مصدقہ اطلاعات ہیں جبکہ 2 اپریل کو جنگ بندی کا اعلان ہونے کے بعد 16 حملے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میانمار میں ادارے کی ٹیم کے سربراہ جیمز روڈیور نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے بے آواز پیرا گلائیڈر بھی استعمال کر رہی ہے۔ وولکر ترک نے حکومت سے ایسی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے اور زلزلہ متاثرین کو مدد پہنچانے پر توجہ مرکوز رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چار سال سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ہونا چاہیے اور اس مقصد کے لیے مشمولہ سیاسی عمل سے کام لیا جائے۔

وسیع تر ضروریات

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے میانمار میں تباہ کن زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد کی فوری اور بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔ 7.

7 شدت کے اس زلزلے میں ملک کے وسطی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس زلزلے نے میانمار کے لوگوں کی مشکلات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کر دیا ہے جو خانہ جنگی، پے درپے آنے والی قدرتی آفات اور معاشی گراوٹ کے باعث بدترین حالات کا سامنا کر رہے تھے۔

امدادی اداروں کے مطابق، زلزلے سے وسطی علاقوں میں شہری تنصیبات بشمول طبی مراکز، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور تقریباً 80 فیصد تمام عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی اور طبی خدمات تک رسائی متاثر ہوئی ہے جبکہ پانی اور خوراک کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے 12 لاکھ زلزلہ زدگان کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

امدادی کارروائیوں میں مشکلات

'یو این ایچ سی آر' کے ترجمان بابر بلوچ نے بتایا ہے کہ ادارے نے منڈلے، سیگانگ، باگو، دارالحکومت نے پی ڈا اور ریاست شن کے بعض حصوں میں 25 ہزار زلزلہ متاثرین کو پلاسٹک کی چادریں اور برتن فراہم کیے یہں۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے بتایا ہے کہ زلزلے سے 136 علاقے متاثر ہوئے ہیں جن میں 25 فیصد ایسے ہیں جن پر حکومت کی عملداری نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ان علاقوں تک امداد کی رسائی میں پیچیدگیاں حائل ہیں۔

روینہ شمداسانی نے کہا ہے کہ فوجی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کو بند کیے جانے کے باعث ہر جگہ سے درست اطلاعات کا حصول ممکن نہیں ہے جس کی وجہ سے امدادی اداروں اور ان کی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے بتایا ہے کہ کہا ہے کہ کے لیے

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ سے جاں بحق بچے کے والد کا بیان سامنے آگیا

گلشن معمار سوسائٹی میں فائرنگ سے جاں بحق 8 سالہ محمد رضا کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

مقتول بچے کے والد اللّٰہ بچایا نے بتایا کہ اس کی خاندان میں دشمنی چل رہی ہے، مخالفین نےاس کی بیوی اور ایک بچے کو پہلے ہی سے اغواء کیا ہوا ہے۔

اللّٰہ بچایا کا کہنا ہے کہ میرے مخالفین چاہتے ہیں کہ میں ان سےصلح کرلوں۔

اس سے قبل پولیس کا اپنی تفتش میں کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، بچے کو 4 ملزمان نے ذاتی رنجش پر اغوا کرنےکی کوشش کی، بچے کے چیخنے چلانے پر ملزمان نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

ملزمان میں وسیم، بشیر، محسن، اقبال شامل ہیں جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ذاتی رنجش پر 8 سالہ بچے کا اغوا، چیخنے پر ملزمان نے سر میں گولی مار دی
  • کراچی، فائرنگ سے جاں بحق بچے کے والد کا بیان سامنے آگیا
  • میانمار: زلزلہ متاثرین کے لیے چین کی امداد کا خیر مقدم
  • روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ؛ امریکا میں سونامی؛ ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا
  • روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ
  • روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کا خطرہ: ہوائی، الاسکا، جاپان سمیت کئی ممالک میں الرٹ
  • روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی لہریں، امریکا سمیت بحرالکاہل کے ساحلی ممالک میں ہنگامی الرٹس
  • روس کے قریب 8.7 شدت کا طاقتور زلزلہ، جاپان اور بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ جاری
  • شام: سویدا کی صورتحال غیر یقینی لیکن فائربندی تاحال برقرار
  • کراچی: گھر میں ڈکیتی کنئرخاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث گروہ کے3 ملزمان گرفتار